احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
میں تمام عمر آپ کی خدمت میں صرف کروں گا۔ اور اکثر خلق خدا کو ہدایت نصیب ہوگی مگر بصورت دیگر مجھے آپ سخت سے سخت مخالفوں میں شمار کریں۔ اس کا جواب مرزا کے حواری کی قلم سے جو کچھ تحریر ہوا ذیل میں معہ تردید درج کیا جاتا ہے۔ جواب… قادیان یکم؍مئی۔ اقول مرزا اور مرزا کے حواری خود تصدیق کررہے ہیں کہ ہم کو اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ورنہ بسم اﷲ اور اسلامی تاریخ اور مہینہ لکھا جاتا۔ قولہ… معجزات کا اقتراح یعنی سوال کبھی کسی مامور سے سعید الفطرتوں اور صدیقوں نے نہیں کیا۔ اقول… نہ معلوم یہ مسئلہ کس لال کتاب کا ہے۔ قرآن حدیث تو اس امر کے ثبوت میں مملو ہیں کہ انبیاء اور اولیاء نے معجزات اور کرامات دکھلائے بلکہ خود انبیاء نے بھی نشان دیکھنے کے لئے خدا تعالیٰ سے سوال کئے۔ دیکھو قصہ ابراہیمؑ۔ واذقال ابراہیم رب ارنی کیف تحییٰ الموتے وقصہ عزیرؑ وذکریاؑ وموسیٰ ؑوقصہ من وسلویٰ وقصہ سوال نزول مائدہ جو قرآن شریف میں بالتشریح موجود ہیں۔ کیا معاذ اﷲنقل کفر کفر نباشد۔ یہ انبیاء صلحاء وحواریین، سعید الفطرت وصدیق نہ تھے۔ قولہ… خدائے تعالیٰ صدیقوں کو خود ہزاروں نشان ایمان کے بعد دکھلا دیتا ہے۔ اقول… اگر نشان کا دکھلانا ایمان سے مشروط ہے تو عرصہ تیس سال یہ دعویٰ کیسا ہے کہ اگر مخالفین نشان آسمانی دیکھنا چاہیں تو قادیان آکر دیکھیں۔ سچ ہے دروغ گورا حافظ نباشد۔ قولہ… نشان مانگنے والے ہمیشہ شقی بے نصیب رہے اور راستبازوں کے منہ سے خطرناک القاب سنے۔ اقول… یہ اعتراض آپ کا پہلے حضرت ابراہیم وموسیٰ و عزیرؑ پر ہواسچ ہے ؎ چوں خدا خواہد کہ پردہ کس درد میل اودر طعنہ پاکان برد دوسرے یہ کلام آپ کا بالکل دروغ بے فروغ ہے قصہ نزول مائدہ ان کی شہادت دے رہا ہے اور احادیث نبوی میں ایسے قصہ ہزارہاں ہیں۔ بیہقی میں قصہ سوسمار موجود ہے کہ ایک اعرابی نے لات وعزا کی قسم کھا کر کہا تھا کہ جب تک آپ اس سے بریان سوسمار کو زندہ نہ کردیں اور یہ ایمان نہ لاوے میں ایمان نہ لائوں گا۔ پس آن حضرت نے سوسمار کو پکارا۔ اس نے کہا لبیک وسعدیک اور ایمان لایا۔ اعرابی یہ معجزہ دیکھ کر فوراً ایمان لایا۔ شفائے قاضی میں حضرت عمرؓ سے بھی اس کو روایت کیا ہے۔ اور ایک