احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
مگر قدرت الٰہی جھوٹے معبودوں اور جھوٹے نبیوں کے ڈھیر بہت جلد توڑ ڈالتی ہے اور دنیا میں بہت دنوں ان کو پھولنے پھلنے نہیں دیتی۔ چند روز کی شورا شوری کے بعد یوں غائب غلہ ہوجاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ اور افیونی کے دماغ سے ہینگ کھلانے کے بعد پٹیک کی پینگ بھلا جھوٹے نبیوں اور مہدیوں کا دنیا میں آج کے روز کوئی نام لیوا بھی ہے مر گئے مردود فاتحہ نہ درود، ٹوٹ گیا سب کا تارپود، اور جہنم واصل ہوگئے اہل نمرود، مطرود، ونزل علیہم غضب الرب الودود۔ خیر سے مرزا قادیانی کے علاوہ اس وقت تین مسیح معہود اور ایک مہدی نامسعود موجود ہے۔ یعنی لندن میں پروٹسٹنٹ مسیح مسٹر پکٹ اور پیرس میں رومن کیتھولک مسیح ڈاکٹر ڈوئی اور صومالی لینڈ میں مُلّا عبداﷲ مہدی۔ یہ بھی خدائے تعالیٰ کی حکمت سے چاروں کا عقیدہ ایک دوسرے کے مقابل کھل رہا ہے۔ یعنی عقلمند پبلک پہچان رہی ہے کہ چاروں جھوٹے ہیں۔ اور در حقیقت پبلک کی تکذیب کی بھی ضرورت نہیں خود ہر مسیح اور مہدی دوسرے مسیح اور مہدی کی تکذیب کررہا ہے گویا چاروں آپ اپنی آگ میں جل رہے ہیں۔ یہ بدمعاش جو دنیا کو گمراہ کررہے ہیں۔ میدان میں آ کے آپس میں کیوں فیصلہ نہیں کرلیتے کہ سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے۔ مگر جب یہی جھوٹے ہیں اور ان کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہم جھوٹے ہیں تو فیصلہ کرنے کو گھرواہے سے کون نکلے، بھلا کہیں چوروں کے بھی پائوں ہوتے ہیں؟ ان مہدیوں اور مسیحیوں میں اتنا فرق ہے کہ یورپ کی پبلک تو فلسفی مزاج ہے جب وہ تہذیب وآزادی اور فلسفیانہ تعلیم کی بدولت خود مسیح کو واجبی ہی مانتی ہے تو فصلی اور نقلی مسیحیوں کو کیوں ماننے لگی۔ صاف کہہ دے گی کہ انہیں مالیخولیا ہے گردن میں گہرا پلاسٹر لگا کر پاگل خانے بھجوا دو اور اگر کوئی عمداً کانشنس کے خلاف مسیح بنا ہے اور دنیا کو لوٹنا چاہتا ہے تو پولیس کے حوالے کردو تاکہ وہ آوارہ گردی اور بدمعاشی میں چالان کردے اور عدالت سے سال بھر کی قید اور تین ماہ کی کال کوٹھی کرادے۔ مگر وحشی ممالک سوڈان اور افریقہ وغیرہ میںجھوٹے مہدیوں کی دال بہت جلد گل جاتی ہے اور ان کے ساتھ ایک جم غفیر ہوکر سلطنتوں کے حق میں خوفناک ہوجاتے ہیں۔ سوڈان کے مہدیوں کی حالت مشاہدہ ہوچکی اور صومالی مہدی کی حالت نصب العین ہے اورغالباً چند روز اس کا وجود باعث تکلیف ہوگا مگر انجام وہی ہوگا جو تعائشی اور اس کے چیلے کا ہوا۔