احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
والایمان ہونے کی کیا دلیل ہے۔ ورنہ خدا ورسول سے شرما ویں۔ فقط مرزا خبیث کی تقلید پلید پر۔ واہ سبحان اﷲ! یہ ہے علم وفضل وانصاف امانت وحکیم امت ہونا راس المرزائیں کا فلاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔ ہم بطور پیشینگوئی کہتے ہیں کہ اگر تم تمام مرزائی جماعت جمع ہوجائو مع مرزا کذاب کے تو بھی ہماری اس تحریر کا جواب اس طرح قول قول پکڑ کر جس طرح ہم نے تمہاری تحریروں کا جواب لکھا ہے۔ مبرہن ومدلل منصفانہ کبھی نہ لکھ سکو گے۔ ’’وان لم تفعلوا ولن تفعلوا فاتقوا النار الّتی وقودہا الناس والحجارۃ اعدت للکافرین‘‘ کیونکہ ہم کو آپ کا سرمایۂ علم وفضل معلوم ہے۔ ہاں یا آپ بالکل سکوت کر جائو گے یا عورتوں کی طرح شکایتیں وطعن وتشنیع قبیح بلا برہان ولغویات سے پیش آئو گے۔ کیونکہ حجت وبرہان ودلیل کے نام سے آپ واقف نہیں۔ اگر اورکچھ نہ بن سکا تو جھوٹا تصوف دیا۔ فریبانہ تظلم لے بیٹھیں گے۔ اگر آپ مرد میدان ہیں تو چاہئے کہ میدان میں نکلیں اور مردانگی دکھائیں جیسا پہلے خود چھیڑا اس مناظرہ کو تمام بھی کریں حجت وبرہان سے۔ آپ تو ایسے زبردست نئے رسول کی امت ہیں جو اولوالعزم انبیاء کے مقابلہ میں اناخیر منہ کہتا ہے۔ چنانچہ اس کے معلم اوّل نے آدمؑ کے مقابلہ میں اناخیر منہ کہا تھا۔ آپ کا رسول کہتا ہے ؎ ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے (درثمین اردو ص۲۲) اور چاہئے تھا اس طرح کہتا ؎ ذرا ابلیس کے ذکر کو چھوڑو اس سے بدتر غلام احمد ہے تو پھر آپ کو چاہئے کہ پورا پورا جواب لکھیں۔ مبرہن ومدلل قول قول پکڑ کر جیسا ہم نے تمہاری تحریروں کا جواب دیا اور پہلی تحریر کا بھی ضرور جواب دیں مجرد استبعا دیں آپ کی کام نہیں آتیں۔ جیسا آپ فرماتے ہیں۔ غلام احمد اور یہ کتابت آپ کی۔ یہ دھوکے مرزائیوں کو دیجئے اور اگر آپ ایسا جواب بالا ستیعاب مبرہن نہ دیں (اور نہ دے سکو گے) تو پھر مہربانی فرما کر ہمارے اوقات کی تضیع نہ کریں۔ ہم کو امید کامل ہے کہ آپ جواب میں شکایتیں جو عورتوں کا شیوہ ہے اور