احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
مرزائی بارہاان پر سوار ہوئے ہیں۔ اب فرمائیے دجال کون ہوا؟ مرزا قادیانی کے یہ دلائل ایسے ہیں جن کو سن کر گدھے بھی کان دبا کر اور دم اٹھا کر ڈھینچوں ڈھینچوں پکارتے لید کرتے کنوتیاں بدلتے پشتنگیں جھاڑتے قادیان کے پزادوں سے بھاگتے ہیں۔ مرزا قادیانی کے نزدیک مجدد اور ولی اور نبی سب ایک ہیں۔ حالانکہ ولی اور مجدد ہرگز نبی اور امام الزمان نہیں ہوسکتا۔ یعنی ناقص اور کامل کسی ایک فرد میں جمع نہیں ہوسکتا۔ آپ کی تصانیف ایک متناقض خرافات کا مجموعہ ہیں۔ کیا معنے کہ جب آپ آنحضرتa کے بروزی نبی بنے ہیں۔ یعنی آپ کے ناپاک اور خبیث قالب میں۔ آنحضرتa کی روح اطیب واطہر نے (معاذ اﷲ) حلول کیا ہے تو آپ مجدد اور ولی اور ناقص نبی کہاں رہے جیسا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ کامل نبوت کا خاتمہ ہوا ہے نہ کہ ناقص نبوت کا۔ آپ تو ہوبہو آنحضرتa بن گئے پھر کبھی تو آپ بجائے مجدد اور مہدی ومسیح ہونے کے جری اﷲ فی حلل الانبیاء بنتے ہیں یعنی تمام انبیاء کے لباس میں آپ نے حلول کیا ہے اور کبھی صرف بروزی محمد۔ تمام انبیاء کے قوالب میں حلول کرنے کے یہ معنے ہیں کہ آپ کی پلید روح نے قبل از مرگ تمام انبیاء کے اجسام میں تداخل کیا ہے۔ اول! تو ایک روح متعدد اجسام میں داخل نہیں ہوسکتی۔ دوم! انبیاء کے لباس (اجساد) اب کہاں ہیں جن میں آپ کی روح نے حلول کیا ہو۔ سوم! ’’جری اﷲ فی حلل الانبیاء‘‘ کو آپ الہامی فقرہ بتاتے ہیں جو آپ کے دعوے کا مساعد نہیں بلکہ علی العکس ہے۔ آپ کا مطلب تو یہ ہے نا کہ تمام انبیاء نے مرزائی قالب میں حلول کیا ہے۔ اور مرزا سب کا بروزی ہے۔ حالانکہ ’’جری اﷲ فی حلل الانبیاء‘‘ سے یہ لازم آتا ہے کہ جیتے جیتے آپ کی روح تمام انبیاء کے قوالب میں ڈھل گئی ہے۔ چہارم! جب آپ بروزی محمد یعنی عین محمد ہیں اور اب اسلامی شریعت کی ترمیم کررہے ہیں تو یہ معنے ہوئے کہ آنحضرتa نے انیسویں صدی میں تشریف لاکر خود اپنی شریعت کی ترمیم وتنسیخ کردی کہ تصویر پرستی جائز اور حج بیت اﷲ قطعی موقوف اور اب بجائے حرمین شریفین کے قادیان کا حج کرو وغیرہ۔ ایک خبط ہو تو کوئی صبر کرے آپ تو بالکل ’’یتخبطہ الشیطان من المس‘‘ کے فوٹو بنے ہوئے ہیں اور لے پالک سے بڑھ کر آسمانی باپ الو کا بھیجا کھا گیا ہے کہ ایسے بے معنے الہامات القاء کرتا ہے جیسی اوٹ پٹانگ تاویلیں مرزا قادیانی کررہے ہیں۔ ہم حلفاً کہتے ہیں کہ ہمارے شاگردان شاگرد ایسی تاویلیں گھڑنے کو اپنے حق تین عار سمجھیں گے۔