احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
یہ افسردگیاں تو ہم کو بھی معلوم نہیں ہوتی۔ یہ پست حوصلگیاں صاف بدشگونیاں ہیں جن سے بخوبی مترشح ہوتا ہے۔ کہ مرزا قادیانی نے ہمت ہاردی اور سارا جوش وخروش ہانڈی کے ابال کی طرح بیٹھ گیا ہے اور ساتھ ہی لے پالک کے آسمانی باپ نے بھی اپنی گردن سے فتح یابی کے الہام کرنے کا جوأ پھینک دیا ہے بلکہ الہام کا دفتر ہی گائو خورد کردیا ہے۔ کیونکہ باپ بیٹے دونوں کو الہامی پیشینگوئی کے پورا ہونے کا اعتماد نہیںرہا۔ رمل کے فرعون اور نجوم کی پوتھیوں کو دیمک چاٹ گئی۔ اٹکل پچو کے تیروں کا ترکش خالی ہوگیا۔ پیشینگوئیوں کی وہ تو پیں جو آئے دن دنادن گونجتی تھیں۔ اب ان کی سرسراہٹ نیفے تک بھی نہیں پہنچتی۔ یا تو ڈیل درگنبد تھیں یا اب سب کی سب آواز درفش ہوگئیں۔ کیا کہیں ہمیں تو رہ رہ کر ارمان آتا ہے کہ کیا سے کیا ہوگیا۔ اور یہ بھی اس وقت جبکہ ٹھیکم ٹھیک لمڈھیک منارہ اپنی گردن بلند کرکے تمام فرعونی گردن کشوں کا قبلہ گاہ بنتا۔ چونکہ قدرتی طماچوں سے پیشینگوئیوں کے منہ پھر گئے ہیں اور ’’انا جعلنا فی اعناقہم اغلالاً فہی الی الاذقان فہم مقمحون‘‘ الآیت کے مصداق بن گئے ہیں یعنی ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دئیے ہیں جو ٹھوڑیوں تک ہیں پس ان کے منہ الٹ گئے ہیں۔ کوئی پوچھے کہ جو لگاتار پیشینگوئیاں چند سال قبل ہوتی تھیں۔ اب وہ کیوں بند ہوگئیں؟ خصوصاً مقدمات جو انگریزی عدالتوں میں دائر اور مرزائی مشن کے حق میں اہم ہیں ان میں بھی خاصتہً منارہ جو بروزی نبوت کا حصن حصین اور مسیحیت کا رکن رکین ہے اس کی نسبت بھی آسمانی باپ نے لے پالک کے منہ میں گھنگھنیاں بھر دی ہیں۔ پھر پیشینگوئیاں بھی زیادہ تر لوگوں کی ہلاکت کے بارے میں ہوئی ہیں یا اپنی فتح یابی کے متعلق۔ حالانکہ اب تک نہ کوئی مرا نہ لے پالک کو کوئی آسمانی فتح حاصل ہوئی بلکہ شکست ہی شکست ملتی رہی مگر شکست کی پیشینگوئی کبھی نہیں کی گئی۔ یہ جعل اور فریب نہیں تو کیا ہے۔ مرزا قادیانی بالکل اپنے کانشنس کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ ان کو اچھی طرح معلوم ہے کہ نہ میں غیب دان ہوں نہ نبی اور مہدی اور مسیح ہوں اور جو کچھ کررہا ہوں محض دنیا کو فریب دینے اور سادہ لوحوں سے روپیہ پیسہ ٹھگنے کو کررہا ہوں۔ کیا اپنے کانشنس کے خلاف کارروائی کرنے والا نبی صادق ہوسکتا ہے ہرگز نہیں۔ آنحضرتa جن کی صفت وما ینطق عن الہویٰ ہے فوراً بذریعہ وحی متنبہ کیے جاتے تھے۔ حضرت زینبؓ کا معاملہ ازواج مطہرات کا تنازع اورشہد کا اپنے اوپر حرام کرنا وغیرہ جناب باری نے بذریعہ وحی تمام مؤمنوں پر منکشف کردیا۔ مرزا قادیانی آنحضرتa سے بھی زیادہ معصوم بلکہ خدا کی طرح بالکل بے عیب ہیں