احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کلام خدا سے جو آگاہ ہوتے تو یوں دین حق سے نہ گمراہ ہوتے کلام الٰہی سے لو ہم پتا دیں سنو غور سے لائو ایمان بتا دیں چھٹے پارہ قرآن میں سورہ نساء ہے پڑھو اس کی تفسیر میں کیا لکھا ہے فلک پر مع الجسم عیسیٰ کا جانا صداقت سے سب عالموں نے ہے مانا فقیہہ ومحدث ہوئے جس قدر ہیں سبھی متفق حق کے اس قول پر ہیں سمجھ میں نہ سیاست کیا ان کی آئی جو مرزا نے ہے اس صدی میں سمجھائی عقیدہ یہی اہل اسلام کا ہے رہے گا ہمیشہ سے یونہی رہا ہے یہی تھا بزرگوں کا مذہب تمہارے اسی قول کو مانتے آئے سارے مگر آج تم دام مرزا میں پھنس کر ہوئے جاتے ہو قائل قول منکر تمہیں کون رستہ بتانے کو آئے پڑھو علم دین جو جہالت مٹائے دوبارہ وہ آئیں گے بیشک زمین پر جو ہیں ابن مریم خدا کے پیمبر عقیدہ ہمارا یہی مستند ہے حدیثوں سے بڑھ کر بھلا کیا سند ہے نہیں بات مشکل یہ کچھ تردد اور کہ عیسیٰ کو لائے فلک سے زمین پر تمہاری سمجھ گرچہ الٹی ہوئی ہے خدا کے تو نزدیک ممکن سبھی ہے عقیدہ نہیں ہے جو اس پر تمہارا تو سمجھو کہ دین سے کیا ہے کنارا بتا کیا رسول خدا نے کہا ہے ذرا لا بخاری کہاں یہ لکھا ہے کہ موعود عیسیٰ جو آئے جہاں میں تو پنجاب کے موضع قادیان میں دکھائو وہ ہیں کون سی تیس آیت جو ہیں مرگ عیسیٰ پر کرتی دلالت کوئی ایک آیت تو لاکر دکھاتے وفات مسیحا کا جھگڑا مٹاتے نشان سماوی بھلا کون سے ہیں کہ مرزائیوں پر وہ ظاہر ہوئے ہیں ذرا ان نشانوں کا ہم کو نشان دو کہ موعود کا وقت جن سے عیاں ہو مسیحائے موعود گر مرزا ہے کہاں پہلے دجال اس سے ہوا ہے یہ ہے افتراء محض اور بدگمانی بغاوت کے مرزائیو تم ہو بانی وہ انگریز تم پر جو فرمانروا ہیں رعایا کے حق میں جو فضل خدا ہیں ملے عہد میں جن کے آرام اتنے بنے ہیں بگڑتے ہوئے کام اتنے یہی ان کا احسان مانا ہے تم نے کہ دجال اب ان کو جانا ہے تم نے