احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
علی شاہ صاحب قدیمی عفی عنہ، غلام محمد صاحب قدیمی عفی عنہ، امیر الدین صاحب قدیمی عفی عنہ، غلام محی الدین قدیمی، غلام حسن قدیمی، محمد شاہ صاحب قدیمی عفی عنہ، مولوی نورالدین قدیمی، قمر الدین صاحب قدیمی، غلام الدین صاحب قدیمی، غلام حسین صاحب قدیمی عفی عنہ۔ مواہیر خاندان قریشی کشمیر میں کوئی قبر حضرت عیسیٰ ؑ کی نہیں۔ محمد سعید الدین صاحب قریشی، نظام الدین صاحب زہگیر عفی عنہ، سعد الدین قریشی محلہ خانیار، بدر الدین قریشی عفی عنہ، عبدالمجید صاحب قریشی، غلام حسین صاحب قریشی عفی عنہ۔ فیصلہ قادیانی نے تو معمولی کید سے کام لے کر اہل کشمیر کو دھوکہ دیا اور بدنام کیا۔ واقعہ صرف اتنا ہے کہ ان لوگوں نے صرف یہ گواہی لکھی تھی کہ یہاں یوذاسف کی قبر ہے جس کو قادیانی نے اپنی طرف سے یسوع اور الیسوع سے مسیح بنا کر اتنا بڑا منصوبہ باندھ کر تین سو روپیہ احمقوں سے چندہ بٹور لیا کہ اس قبر کی اشاعت کی جائے گی خیر اس کی تحقیق تو کافی ہوچکی کہ مرزا نے اہالی کشمیر کی نسبت جو کچھ لکھا ہے بالکل جھوٹ ہے۔ جیسی اس کی عادت ہے مگر مرزا اس بارے میں فیصلہ بھی کرے۔ فیصلے کی صورت یہ ہے کہ ایک کمیشن مقرر ہو جس کے ممبر پانچ کس ہوں دو امرتسر کی انجمن کی طرف سے اور دو مرزا قادیانی کی طرف سے اور ایک انگریز یا سکھ جس کو یہ چاروں ممبر منتخب کرلیں وہ کشمیر میں حضرت مسیح کی قبر کی بابت تحقیق کریں۔ انجمن کو چونکہ تحقیق حق منظور ہے۔ اس لئے اپنے ممبروں کو نامزد کرتی ہے۔ اول جناب مولانا سید محمد حسن شاہ صاحب ساکن شوپیاں ضلع سری نگر کشمیر، دوم جناب حکیم محمد علی صاحب معالج خاندان شاہی جموں وکشمیر، اگر اب مرزا کو سچائی کا کچھ بھی دعویٰ ہے تو بہت جلد اپنے ممبران کمیشن کو نامزد کریں اور ان کی روانگی کی اطلاع انجمن کے دفتر میں بھیجیں تاکہ اپنے ممبروں کو اطلاع دے کہ اس کام پر مستعد ہوجائیں۔ مرزا قادیانی کا صاحبزادہ فضل احمد نوجوان ۱۹؍مارچ۱۹۰۳ء کو مرگیا جس کی بابت مرزا قادیانی نے (مواہب الرحمن ص۱۳۹،خزائن ج۱۹ ص۳۶۰)بیٹا پیدا ہونے کا الہام لکھا تھا بجائے پیدا ہونے کے جوان بیٹا مر گیا۔ گو مرزا قادیانی کو افسوس ہوا اس لئے کہ مرحوم نے ان کی آسمانی منکوحہ کے دلانے میں امداد نہ کی تھی۔ یعنی ان کو بیوی دلانے کے لئے اپنی بیوی کو طلاق نہ دی تھی۔ نیز والد ماجد (مرزا قادیانی) کو پاگل کہا کرتا تھا جو واقعی ہے۔ المشتہر: حکیم محمد الدین سیکرٹری انجمن نصرت السنہ امرتسر چوک لوہگڑھ ۲۵؍مارچ ۱۹۰۳ء