احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
یہ دکھانے کو کہ ہم بڑے لمڈھیک اور گرانڈیل انشاء پرداز ہیں۔ ایک صفحہ سے زائد پر تو فضول لامعقول مجہول طول دھر گھسیٹا ہے۔ گویا گلہری سے گلہری کی دم بڑی اور مطلب دیکھو تو گلہری کے گھونسلے میں گودڑ کے سوا کچھ بھی نہیں۔ سارا مضمون بروزی نبی کی تعریف سے یوں ومنہا ومنہ بھرا ہے جیسا سنڈاس بول وبراز سے۔ امروہی: ’’مخالفین تو یہی چاہتے ہیں کہ اللہ کا نور بجھا دیں۔‘‘بھلا بجھتے ہوئے کو کوئی کیا بجھائے گا۔ خواہ پھونکیں مارتے مارتے آپ کی پھونک نکل جائے مگر سروریش پر راکھ ہی اڑ کر پڑے گی۔ آپ آیت ’’ولکن رسول اﷲ وخاتم النّبیین‘‘ میں الف لام کو معہودذہنی بتاتے ہیں۔ اتنی خبر نہیں کہ کلام الٰہی یہاں موضع مدح میںہے یا موضع ذم میں۔ ورنہ آیہ میں صرف رسول اﷲ کافی تھا۔ خاتم النّبیین نے کیا فائدہ دیا۔ پھر خدا کے لئے ذہن ثابت کرنا یعنی خدا کو ذہین بتانا کسی لال گرو ہی کی لال کتاب میں لکھا ہوگا ورنہ اسماء الٰہی تو توقیفی ہیں۔ خدائے تعالیٰ کو ذہین اور فطین اور عقیل اور سلیم الطبع اور فریس وغیرہ قرار دینا زندقہ ہے۔ کیونکہ ان صفات میں عدم وملکہ کا تقابل ہے اور آپ میزان ومنطق کے مرد میدان نہیں جو آپ کو زیادہ سمجھایا جائے۔ پھر جب آپ نے ختم رسالت کے بعد نیا نبی گھڑ لیا تو صاف ظاہر ہے کہ مرزا اور مرزائیوں کو نور وظلمت کی تمیز نہیں اور کیونکر ہو چوپٹ اندھے ہیں۔ ختم نبوت کا انکاربالکل نبوت کا انکار ہے۔ کیونکہ ختم نبوت آنحضرتa کی صفت کاملہ ہے اور ظاہر ہے کہ صفت کا انکاربالکل موصوف اور اس کے کمالات کا انکار ہے۔ امروہی: ’’غیاث اللغات میں ہے کہ کلمہ کے آخر میں اگر حرف ہاء ہوگا تو اس کو نسبت میں واو سے بدلیں گے۔ جیسے گنجہ میں گنجوی، اس طرح امروہہ میں امروہوی کہیں گے۔‘‘ اتنی خبر نہیں کہ یہ قاعدہ ہاء مظہر یعنی غیر مختفی میں ہے نہ کہ مختفی میں ہے ورنہ یاء نسبت لگا کر مکی کو مکوی اور مدنی کو مدنوی، علی ہذا شیخوپورہ والے کو شیخوپوروی اور سکندرہ والے کو سکندروی کہو۔ قادیان میں جو مرزائیوں کا مکہ مدینہ ہے رہ کر بھی آپ کو ہاء مختفی اور غیر مختفی کی تمیز نہ ہوئی۔ امروہی: ’’لفظ اذاب کا ترجمہ گلوانا کہہ دیا حالانکہ اذابتہ کا ترجمہ گلانا یا پگھلانا ہے اور مصدر فارسی گدازانیدن بنالیا۔ جس کو اذابت کا ترجمہ سمجھ لیا۔‘‘ بایں ریش وفش صراح تک کی خبر نہیں جو اہل علم کے لئے مستند کتاب ہے جس میں لکھا ہے ذوب۔ ذوبان گداختن اذابتہ۔ تذویب گدازانیدن۔ دیکھئے اس عبارت میں گدازانیدن کے معنے گلوانے کے ہیں یا نہیں۔ اور جب گدازانیدن متعدی بدومفعول ہے تو ذوب کے معنے جو اذابتہ کا مجرد ہے گداختن متعدی بیک