احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
دام تزویر ہے۔ جب خدا پر ایمان نہیں تو اس کے رسولوں پر ایمان کیسا۔ اس لئے ازالہ اوہام میں مرزاقادیانی نے پیغمبروں کی نسبت لکھا ہے کہ انبیاء کی جماعت کثیر نے جھوٹی پیشین گوئیاں بھی کی ہیں۔ دھوکا کھا کر شیطانی الہام کو ربانی وحی سمجھ لیا ہے اور کچھ تعجب نہیں کہ آنحضرتa کو قرآن مجید کے بعض الفاظ کے معنی وحقیقت معلوم نہ ہوئی ہو۔ عیسیٰ علیہ السلام کو گالیاں دیں اور توہین کی اور ایسے بڑے اولوالعزم پیغمبر کو ایک بدکردار معمولی آدمی کہا۔ اب کچھ دنوں سے کوئی پرچہ الحکم کا خالی جاتا ہوگا جس میں خود بدولت عیسیٰ علیہ السلام سے بڑھ چڑھ کر ہونے کا دعویٰ نہیں کرتے ہیں۔ چنانچہ رسالہ (دافع البلاء ص۲۰، خزائن ج۱۸ ص۲۸۰) میں مرزاقادیانی خود لکھتا ہے ؎ ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے یہ شعر لکھ کر مرزاقادیانی خود لکھتا ہے: ’’یہ باتیں شاعرانہ نہیں ہیں۔ بلکہ واقعی ہیں۔‘‘ جس بے ایمان کا ایسا اعتقاد ہو اور توہین انبیاء اس کا روزمرہ ہو بھلا ایسے بے دین کی صوم وصلوٰۃ کیا واقعی ہوسکتی ہے؟ نہیں ہرگز نہیں۔ بلکہ وہی دام تزویر ہے۔ کیا مرزائیوں کو معلوم نہیں کہ جس اسلام میں یہ روزہ، نماز ہے اسی کو مشرکوں کا مذہب کہتا ہے اور مسلمانوں کو مشرک قرار دیتا ہے۔ اس لئے کہ قرآن مجید میں عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ آسمان پر اٹھا لینا لکھا ہے یہ مسلمان قرآن پر ایمان لاکر اس عقیدہ کو صحیح مانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ علماء دین اسلام کے ہر فرقہ نے مرزاقادیانی کو کافر اور دین اسلام سے خارج لکھا ہے۔ اسی واسطے مرزاقادیانی کا نماز وروزہ بھی مسلمانوں کے خلاف ہے۔ مہینوں بجائے پانچ نمازوں کے دن میں تین ہی نمازیں ادا کرتا ہے۔ جماعت کی بھی چنداں پرواہ نہیں کرتا۔ حج جس کے تارک کو حدیث شریف میں یہودونصاریٰ ہوکر مرنے کی بشارت دی ہے نہ کبھی اس نے کیا ہے اور نہ مریدوں میں سے کسی کو حج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کیا یہی اسلام ہے؟ روزہ بھی ذرا ذرا سے عذر میں کھا جاتا ہے اور مریدوں کو روزہ رکھنے سے منع کردیتا ہے۔ حرام وحلال شرعی کی اس کو کچھ پرواہ نہیں۔ تصویر جو حرام ہے اس کو حرام اور مال زانیہ کو جائز سمجھ کر کھا جاتا ہے اور اس کے بعض مرید بھی شیرمادر سمجھتے ہیں۔ پس ایسے آزاد مذہب کو جس میں تکلیف شرعی سے آزادی ہو آزاد منش کیوں نہ قبول کریں۔ یہی وجہ ہے کہ حال میں مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب نے اپنی اشاعۃ السنۃ نمبر۳ ج۱۹ کے ص۹۲ میں ارقام فرمایا ہے۔ ’’قادیان کے مرزاقادیانی کا مذہب باطل جو پنجاب ہندوستان میں کسی قدر شیوع پایا ہے تو اس کا سبب ومنشاء بھی یہی ہے کہ وہ مغالطے سے کام لیتا ہے اور اپنے پیروؤں کو آزادی کا سبق دیتا ہے کہ تصویریں بناؤ