احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
الاسلام ثم قال) وامرنا بصدق الحدیث واداء الامانت وصلۃ الرحم وحسن الجوار والکف عن المحارم والدماء ونہانا عن الفواحش وقول الزور واکل مال الیتیم وقذف المحصنات فصد قناہ واتبعناہ علی ماجاء بہ من اﷲ تعالیٰ فعبدنا ﷲ تعالیٰ وحدہ ولا نشرک بہ وحرمنا حرم اﷲ علینا واحللنا ماحل لنا فعدیٰ علینا قومنا فعذبونا وفتونا عن دیننا لیردونا علی عبادت الاوثان من عبادت اﷲ تعالیٰ وان نستحل ماکنا نستحل من الخبائث کما قہرونا وظلمونا وضیقہ علینا وحابو بیننا وبین دیننا وخرجنا الیٰ بلادک واخترناک علی سواک وغبنا جوارک ورجونا ان لا نظلم عندک یا ایہا الملک‘‘ ترجمہ… ’’حضرت جعفرؓ نے فرمایا کہ اے بادشاہ ہم جاہل قوم تھے۔ بتوں کو پوجتے تھے۔ مردار گوشت کھاتے تھے۔ بدکاریاں کرتے تھے۔ ہمسایوں سے بہ بدی پیش آتے تھے۔ زبردست کمزور کا مال کھا جاتے تھے اور ایک مدت سے ہماری یہی حالت چلی آتی تھی۔ یہاں تک کہ خدا نے ہمارے ہی میں سے ایک پیغمبر بھیجا جس کی شرافت نسب، راست بازی، ایمانداری اور پاک دامنی سے ہم خوب واقف تھے۔ پس اس نے ہم کو خدا کی طرف بلایا کہ ہم صرف اسی کے خدا کو جانیں اور اسی کی عبادت کریں اور ان بتوں اور پتھروں کی عبادت کو چھوڑ دیں جن کو ہم اور ہمارے باپ دادے پوجتے تھے اور حکم دیا کہ ہم صرف خدا ہی کی عبادت کریں اور کسی چیز کو ذات وصفات اور استحقاق عبادت میں اس کے ساتھ شریک نہ کریں اور ہم کو پانچوں وقت نماز پڑھنے اور سال بھر بعد بقیہ مال کا چالیسواں حصہ صدقہ دینے اور ماہ رمضان میں بیماری اور سفر کے سواء روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ (پھر ایک ایک کر کے تمام احکام اسلام اس کے سامنے بیان کئے اور پھر کہا) اس پیغمبر نے ہم کو سچ بولنے اور امانت کو اس کے مالک کے پاس پہنچا دینے اور قرابت داروں سے رعایت ومروت کرنے اور ہمسائیوں کے ساتھ نیکی سے پیش آنے اور برائی اور حرام کاموں اور خون خرابوں سے بچنے کا حکم دیا اور بدکاریوں اور جھوٹی گواہی دینے اور یتیموں کا مال کھانے اور پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانے سے منع کیا۔ پس ہم نے اس کو پہچانا اور جو احکام خدا کی طرف سے اس نے پہنچائے ان سب کی پیروی اختیار کی۔ پس ہم صرف ایک ہی خدا کی عبادت کرتے ہیں اور کسی چیز کو کسی بات میں بھی اس کے شریک نہیں کرتے اور جو چیز خدا نے ہم پر حرام کر دی ہے۔ اس کو حرام اور جو چیز حلال کر دی ہے۔ اس کو حلال جانتے ہیں۔ پس اس بات پر ہماری قوم ہماری دشمن بن گئی ہے اور طرح طرح کے دکھ دئیے اور ہم کو ہمارے دین سے پھرانا چاہا کہ خداکو چھوڑ کر