احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۱۹… ’’یاایہا المدثر قم فانذر وربک فکبر‘‘ قرآن شریف میں آنحضرتa کی شان میں ہے۔ مرزاقادیانی زبردستی اپنی طرف لگاتے ہیں۔ ۲۰… خداوند تعالیٰ آنحضرتa کو فرماتا ہے: ’’قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ‘‘ {کہہ دے اے محمد کہ اگر تم اﷲ سے محبت رکھنا چاہتے ہو تو میرا اتباع کرو تاکہ خداوند تعالیٰ تم سے محبت کرے۔} مرزاقادیانی اس آیت کا شان نزول بھی اپنی ہی طرف فرماتے ہیں۔ اب برخلاف حکم خدا ورسول، رسول کی اتباع سے لوگوں کو ہٹاکر یہ کہنا کہ میرا اتباع کرو۔ شرک فی النبوۃ نہیں تو کیا ہے۔ شرک فے النبوۃ کے سر میں کیا سینگ ہوا کرتے ہیں؟ ۲۱… مرزاقادیانی نے ان دونوں آیات میں اپنے پر وحی نازل ہونا بتایا ہے۔ ۱… ’’واتل ما اوحی الیک من ربک ولا تصعّر خدّک للناس‘‘ ۲… ’’قل انما انا بشر مثلکم یوحی الیّ‘‘ حالانکہ ’’الیوم اکملت لکم دینکم‘‘ کے بعد وحی منقطع ہوگئی اور نبوۃ ختم ہوچکی۔ گو اس کا فیض تاقیامت جاری رہے گا۔ ۲۲… ’’وما ارسلنک الا کافۃ للناس‘‘ ۲۳… ’’یاایہا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمیعاً‘‘ جس کے حاشیہ پر لکھتے ہیں: ’’انی رسولاً من اﷲ‘‘ یہ دونوں الہام مرزاقادیانی کے (جو اصل میں قرآن شریف کی آیات ہیں) ایسے ہیں کہ سوا آنحضرتa کے کسی نبی اور رسول کو ان کی عزت حاصل نہیں ہوئی۔ ان الہاموں کا مورد ومحل مرزاقادیانی اپنے کو بتاتے ہیں۔ سچ ہے ؎ بت کریں آرزو خدائی کی شان ہے تیری کبریائی کی بالآخر ہماری گزارش ہے کہ ارباب فہم وفراست ان سب آیات کو بہیٔت مجموعی دل میں جمع کر کے اپنے کانشنس سے فیصلہ لیں کہ یہ دعویٰ نبوت ہے یا نہیں؟ اور جو نتائج اس سے نکل سکتے ہیں۔ ارشاد فرماکر ہماری غلطی کو رفع کریں۔ راقم: ا۔د! ایڈیٹر… سبحان اﷲ سبحان اﷲ! مولانا ا۔د کس خلوص اور سچی ہمدردی سے اسلام کی تائید اور ایک ملحد کے ہفوات واباطیل کی تردید فرمارہے ہیں۔ امید ہے کہ ہمارے علماء کرام ناظرین ضمیمہ اخبار ومفتیان شحنۂ ہند مولانا ممدوح کا ہاتھ نصرت اسلام میں بٹائیں گے۔ مولانا جس تحقیق وتدقیق سے جعلی مہدی اور نبی کاذب کے دعاوی کا استیصال فرمارہے ہیں۔ مرزاقادیانی اور اس کے حواری کے پاس ان کا جواب ہی کیا ہے اور جواب دینے کا کیا منہ رکھتے ہیں۔ کیوں شپروں کی طرح