احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کے خاص تین نشان ہیں۔ اوّل دنیا کے تمام معبودوں کا مخالف۔ دوم دعویٰ خدائی۔ سوم معجزات وعجائبات کاادّعا۔ یہ نشان تو انجیل میں ہیں۔ مگر قریب قریب اسی کے اور کچھ ان سے جدا احادیث محمدیہ میں بھی ظاہر کئے گئے ہیں۔ چنانچہ مظاہر الحق جلد چہارم میں بعض نشان یوں بیان ہوئے ہیںکہ دجال ساحر ہوگا۔ فتنہ وفساد برپا کر ے گا۔ اپنی اطاعت کروائے گا۔ اس کے بال مڑے ہوئے ہوں گے۔ الوہیت کا دعویٰ کرے گا۔ وہ جھوٹا مسیح ہو گا۔ گدھے پر سوار ہوگا۔ مردے کو زندہ کرے گا۔ نشانوں سے پایا جاتا ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی دجال یا از قسم دجال ضرور ہے۔ دجال کے جو نشان کلام الٰہی اور احادیث محمدیہ میں بیان ہوئے وہ قادیانی پیغمبر میں ضرور پائے جاتے ہیں۔ طوالت کے خیال سے ایک ایک کا مختصر بیان کرتا ہوں۔ الف… دنیا کے تمام معبودوں کا مخالف۔ ناظرین نے قادیانی کے دعاوی میں دیکھا ہوگا کہ دنیا کا کوئی معبود اس کی نظر میں نہیں ٹھہرتا۔ سب سے اپنے کو بڑا سمجھتا ہے۔ آریوں، برہموں، سکھوں، محمدیوں، مسیحیوں، غرضیکہ سب کا مخالف ہے۔ حال کے طاعونی اشتہار میں شیعوں کو للکارتا ہے کہ ’’میں حسین سے بڑا ہوں۔‘‘ جو تمام محمدیوں کے نزدیک سید الشہداء اور بقول محمدؐ صاحب جنتیوں کے سردار ہیں۔ مگر مرزاقادیانی آل محمد کا بھی سردار ہوا۔ کیایہ دجال کا نشان نہیں؟ ب… خود خدا بن بیٹھے گا۔ حضرت محمدa نے ہمیشہ عبودیت کا دعویٰ کیا اور اپنے کو خدا کے سامنے ایک عاجز بندہ ثابت کیا۔ مگر قادیانی خدا بن بیٹھا۔ اس کا طاعونی اشتہار دیکھئے کہ خدا مجھ سے اور میں خدا سے۔ اب فرمائیے خدا بننے میں کیا شک رہا اور دجال کی صاف صفت اس میں پائی گئی۔ مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنے ایک دوست کو جس نے قادیانی سے بیعت کی تھی ملامت کی تو اس نے کہا کہ مرزاقادیانی کا ہاتھ مجھے ایسا معلوم ہوا جیسا خدا کا ہاتھ۔ مرزاقادیانی بھی اپنے مریدوں کی اس خوش اعتقادی کو قبول کرتے ہوں گے یا خود ان کو فرماتے ہوں گے کہ میں خدا ہوں۔ کیا اب بھی قادیانی کے دجال ہونے میں شک رہا؟ ج… عجائبات۔ یعنی جھوٹے نشان۔ قادیانی مرزا اپنے سینکڑوں نشانات بیان کرتا ہے جو ان کے مریدوں کے نزدیک بالکل سچ ہیں۔ جھوٹی پیش گوئیاں جھوٹے معجزے، نئے سے نئے روز دیکھ لو۔ اگر یہ دجال نہیں تو کیا ہے۔ اب سمجھ لو کہ قیامت میں کتنی دیر ہے۔ اس کے جھوٹے عجائبات سے ناظرین واقف ہیں۔ د… محمدی حدیث کی رو سے خاص سات نشان دجال کے ہیں۔ وہ سب قادیانی میں پائے جاتے ہیں۔