احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
دے دیا اور عاق کر دیا۔ لیجئے جناب ترکی تمام شد۔ قرآن قادیانی… یا الہامات مرزا ماخذ یعنی جن جن آیات قرآن کو توڑ پھوڑ کر یہ الہامات گھڑے گئے ہیں (۱۱)’’یحمدک اﷲ من عرشہ۰ نحمدک ونصلی‘‘ ان دونوں الہاموں کی نسبت ہم مفصل طور پر بتا چکے ہیں کہ یہ سراسر مرزاقادیانی کا خدا پر بہتان ہے۔ کیونکہ قرآن شریف میں تین جگہ الحمدﷲ وارد ہے۔ (ضمیمہ شحنہ ہند جلد دوم الموسوم بہ نامہ اعمال قادیانی) (۱۲)’’یریدون ان یطفؤا نور اﷲ بافواہہم واﷲ متم نورہ ولوکرہ الکافرون‘‘ یہ سورۂ صف کی آیت۸ ہے۔ اصل میں یوں ہے: ’’یریدون لیطفوأ‘‘ مرزاقادیانی نے لام کو غیر فصیح سمجھ کر حذف کر دیا ہے اور بجائے اس کے اپنی طرف سے ان ایزاد کر دیا ہے اور ’’یحرفون الکلم‘‘ میں مواضعہ کے صلہ میں جو انعامات یہودیوں کو خدا کی درگاہ سے ملتے ہیں ان کا مستحق اپنی ذات کو ثابت کیا ہے۔ (۱۳)’’سنلقی فی قلوبہم الرعب‘‘ اصل آیت یوں ہے: ’’سنلقی فی قلوب الذین کفروالرعب بما اشرکوا باﷲ مالم ینزل بہ سلطاناً وماواہم النار (آل عمران:۱۵۱)‘‘ مرزاقادیانی نے دانت کٹکٹا کر آیت کا پہلا ٹکڑا کاٹ لیا اور دوسرا کڑوا جان کر چھوڑ دیا۔ (۱۴)’’اذا جاء نصر اﷲ والفتح۰ وانتہی امر الزمان الینا الیس ہذا ما لحق‘‘ اس الہام کے تین ٹکڑے ہیں۔ (۱)سورۂ نصر آیت۱۔ (۲)من گھڑت۔ (۳)سورۂ احقاف کی آیت۳۴ کا دوسرا ٹکڑا۔ (۱۵)’’اینما تولوا فثّم وجہ اﷲ کنتم خیر امۃ اخرجت للناس وافتخار للمؤمنین‘‘ (۱)سورۂ بقر کی آیت۱۱۵ کا دوسرا جملہ ہے۔ ف کو حضرت اقدس کھا گئے۔ اصل میں ہے: ’’فاینما‘‘ شاید اس روز کسی موٹی چڑیا کا شکار نہ ملا ہوگا اور بھوک نے تنگ کیا ہوگا۔ (۲)سورۂ آل عمران کی آیت۱۱۰ کا پہلا جملہ ہے جس کو (معاذ اﷲ) غیر فصیح سمجھ کر افتخاراً للمؤمنین اپنی طرف سے بڑھا دیا۔ (۱۶)’’وقالوا ان ہذا الا اختلاق قل اﷲ ثم ذرہم فی خوضہم یلعبون‘‘ (۱)سورۂ ص کی آیت۷ کا دوسرا ٹکڑا۔ (۲)سورۂ انعام کی آیت۹۱ کا اخیر ٹکڑا۔