احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
چون وچرا نہ کریں۔ مہدیوں کا ڈربا کھل گیا۔ قادیانی مرزاقادیانی غالباً خوب سمجھتے ہوں گے کہ قطب کا درجہ بڑا ہے یا امام اور مہدی کا۔ دونوں صورتوں میں مرزاقادیانی ہی پھسڈی اور پست نمبر رہیں گے۔ خواہ ناک کو کھینچ کھانچ کر منارے سے بھی لمبی اور اونچی بنالیں۔ ابھی سوڈان اور افریقہ تک نہ جائے ہندوستان کی ریاست رامپور ہی کو دیکھئے جس میں ایک بڑے بھاری جنگی قطب پیدا ہوئے ہیں وہ کون! شاہ محمد حسن خلف شاہ احمد حسن مصنف کتاب گلزار صابری۔ جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے قطب عالم اور قلندر اوّل کا مرتبہ عطاء ہوا ہے۔ اپنے مذکورہ بالا دعویٰ کے اعلان کے واسطے مرزاقادیانی کی طرح چند آزوقہ خواروں کے گلے میں اپنی قطبیت کا پٹا ڈال کر اطراف ہند میں روانہ کیا ہے۔ انہیں میں ایک جاہل مطلق پنجابی بلند خان ہے جس کا نام نئے قطب صاحب نے مخدوم حسن رکھا ہے اور دس روپے ماہوار مقرر کر دیا ہے۔ حق نمک ادا کرنے کی غرض سے پنجابی مذکور میرٹھ آیا اور سہراب دروازہ کے کاشت کار چند جاہل رانگھڑوں کو کانٹھ گونٹھ کر چیلا بنایا اور اپنی قطب عالم اور قلندر اوّل کو اس حسن خدمت کی رپورٹ کی جس کے صلے میں فرمان خوشنودی کے ساتھ ہفت اقلیم کی خلافت اور ہدایات عطاء ہوئی۔ سندی فرمان میں ہر ولایت کا نام درج ہے جو پنجابی صاحب کے قبض وتصرف میں دی گئی ہے۔ ہمارے خیال میں یہ صاحب مرزاقادیانی سے بڑے چڑھے رہے۔ مرزاقادیانی نے تو اپنے کسی چیلے کو اب تک کوئی چھوٹا سا گاؤں بلکہ چند بسواسی اراضی بھی نہ دی اور قطب عالم نے گھر بیٹھے اپنے بالکے کو ولایتیں عطاء کر دیں اور حضرت حافظ شیراز کا یہ شعر صحیح نکلا ؎ اگر آن ترک شیرازی بدست آرد دل مارا بخال ہندوش بخشم سمر قند وبخارا را قطب اوّل کی تو یہ ارث تھی کیونکہ بقول مصرعہ ؎ اگر پدرنتواند پسر تمام کند ان کے والد نے کتاب گلزار صابری لکھ کر نہ صرف جمالیوں بلکہ ہر قوم وملت کو اعتراضات کا موقعہ دیا مگر مرزاقادیانی کے باپ دادا میں سے تو کوئی امام الزمان یا مہدی دوران نہ تھا۔ پس قطب اوّل خلف ہوئے اور امام الزمان ناخلف۔ ہاں مرزاقادیانی کہہ سکتے ہیں کہ میں درحقیقت انسانی نسل ہی سے نہیں ہوں بلکہ آسمانی ہوں اور خدانے مجھے اپنا بمنزلہ ولد (لے پالک) بنا کر آسمانی وراثت عطاء کی ہے۔ پھر مرزاقادیانی اپنی مہدویت اور امامت اور رسالت کی دم میں یہ نمدا بھی باندھیں گے کہ میں بروزی اور ظلی رسول ہوں اور انبیاء کے حلوں میں حلول کرکے آیا ہوں۔ مگر قطب عالم اور قلندراوّل یہ جواب دیں گے کہ مرزاقادیانی اپنے ہی قول سے واقعی امام