احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
جب مرتب ہو کے وہ چھپ جائیں گے اہل مرزا پر قیامت ڈھائیں گے اب تلک کچھ بن نہیں آیا جواب ان کے چھپنے پر تو کیا دو گے جواب زندہ درگور اس گھڑی ہو جاؤ گے ایسی باتوں پر بہت پچھتاؤ گے ہے اگر کچھ شرم بولو حق کی بات ورنہ بس اب چھوڑ دو یہ لغویات کر کے توبہ داخل اسلام ہو اور مقبول خواص وعام ہو جس سے حاصل ہو رضا اﷲ کی اور شفاعت اس رسول اﷲ کی جو ہوا کونین میں فخر الرسل رہنمائے امت وخضرسبل سید الکونین فخر انبیاء رحمت للعالمین بدرالدجا لیکن مشکل یہ ہے کہ معترض کی ایک پھوٹی ہوئی ہے اس پر بھی بغض وحسد کی پٹی بندی ہے۔ باطنی حس نصیب اعداء بباعث نیو فیشن کی دلدادگی، ملحدانہ اور مرتدانہ خیالات کے مفقود ہے۔ اصلی وپرانے فیشن کے اسلام ومسائل سے گنجی پر ہی کو مناسبت نہیں تو پھر اس کو عصائے موسیٰ کا فائدہ جس میں دلائل ومسائل وہی پرانے قرآن مجید وحدیث شریف قدمائے اسلام خیرالقرون والسابقون الاولون من المہاجرین والانصار علیہم رحمتہ اﷲ الستار والغفار درج ہیں۔ معترض کو کیونکر پسند ہوسکتے ہیں؟ قرآن مجید اور حدیث شریف کے مسائل اور وہی پرانی روش تو عاشقان اسلام ہی کو محبوب ومرغوب ہے جو ’’لقد کان لکم فی رسول اﷲ اسوۃ حسنۃ‘‘ کے مصداق ہیں اور اگر معترض کو مسلمانوں کے ایمان وقلم کے جوہر دیکھنے کا شوق ہے تو ہفتہ وار ضمیمہ اخبار شحنہ ہند میرٹھ غور سے مطالعہ کرے۔ جس سے معلوم ہو جاوے گا کہ کس قدر مخلوق الٰہی کو عصائے موسیٰ سے فائدہ پہنچا اور کس قدر لوگ بدعقیدتی سے تائب اور مرزاقادیانی سے متنفر ہوکر داخل اسلام ہوئے اور ضمیمہ کی اشاعت واجراء کی محرک بھی واحد العین صاحب ہی کی بدگمانی وبدزبانی ودریدہ دہنی ہوتی ہے۔ اعتراض… ’’افسوس اس پر فخر کیا جاتا ہے کہ اس کتاب نے خداتعالیٰ کے اپنے ہاتھ سے قائم کئے ہوئے سلسلہ کو نقصان پہنچایا۔‘‘ تردید… یہ مرزائی جماعت کا علم ومعرفت ہے اور انہیں حقائق ومعارف پر قادیانی گروہ کو ناز ہے۔ الٰہی سلسلہ تو دلائل قرآنی واحادیث رسول اﷲa سے نہایت مضبوط ومستحکم ہے۔ البتہ باطل اور دجالی سلسلہ بیشک اس کے مقابل نہیں ٹھہر سکتا اور یہ معمولی بات ہے کہ توحید وسنت کے مقابل کفر شرک وبدعت وشیطانی سلسلہ کبھی نہیں ٹھہر سکتا۔ جس طرح آیت الکرسی ’’لا الہ الا