احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
اپنے فنڈ میں جمع رکھتا ہے نہ حج کو جاتا ہے نہ زکوٰۃ نکالتا ہے۔ شارع اسلام نے تو یہ حکم دیا ہے کہ ’’الکنز کی من النار‘‘ یعنی خزانہ آگ کا داغ ہے۔ خدائے تعالیٰ فرماتا ہے۔ ’’یوم یحمی علیہا فی نارجہنم فتکوی بہا جباہہم وجنوبہم وظہورہم ہذا ماکنزتم لا نفسکم فذوقوا ما کنتم تکنزون (توبہ:۳۵)‘‘ {جبکہ سونا چاندی دوزخ کی آگ میں تپائے جائیں گے اور پیشانیوں اور پسلیوں اور پشتوں پر ان سے داغ دئیے جائیں گے اور کہا جاوے گا کہ یہ ہے وہ جس کو تم اپنے نفسوں کے واسطے جمع کرتے تھے۔ پس جو کچھ جمع کرتے تھے اس کا عذاب چکھو۔} مگر دوسرے احکام شریعت کی طرح اس زجرو توبیخ اور وعید کو بھی مرزا اور مرزائی کیوں ماننے لگے وہ توجدید الہام اور جدید نبی کو مانیں گے جو شریعت محمدی کی ترمیم وتنسیخ کر رہا ہے۔ کوئی سچا مسلمان تصویر دار سکہ کو ہر گز پسند نہیں کرتا اور محتاط اور متقی لوگ ہرگزسکے اپنے پاس نہیں رکھتے۔ چونکہ تمام مسلمان ایک غیر مذہب یا یوں کہو کہ باعتبار حکمرانی کے ایک لامذہب گورنمنٹ کے تابع ہیں۔ لہٰذا اس کا حکم مانتے ہیں۔ مرزاقادیانی کو اپنی اور مرزائیان مقرب کی تصویر اور اس کی پرستش کرانے پر کس نے مجبور کیا ہے؟ صرف ہوائے نفس اور تکبر اور نمود اور دنیاطلبی نے شراب ام الخبائث ہے؟ حالت مرض میں بھی جو ایک مجبورانہ حالت ہے آنحضرتa نے اس کے استعمال کی ممانعت فرمائی کہ ’’بل ہوداء‘‘ یعنی شراب دوا نہیں۔ بلکہ خود مرض ہے۔ پس احکام شریعت کے مقابلہ میں کوئی مجبوری کیونکر چل سکتی ہے۔ مرزاقادیانی یہ جواب دیں گے کہ میں چونکہ نیا نبی اور مذہب اسلام کا مجدد اور رفارمر اور مرمم اور ناسخ ہوں۔ لہٰذا میرے خدا نے جو تصویر بنوانے اور شائع کرانے کا مجھے حکم دیا ہے میں اس کی تبلیغ وترویج کے لئے مجبور اور مقہور ہوں۔ بیشک مرزاقادیانی کا خدا ایسا حکم دے سکتا ہے۔ مگر خدائے اسلام اور اس کا نبی ایسا حکم نہیں دے سکتا اور یہ تعارض اس کی شان کے خلاف ہے۔ کہ پہلے تو تصویر بنانے والے پر لعنت بھیجے اور اب اس کو جائز کر دے۔ پھر کیا مسلمان تصویر دار سکہ کی کچھ عظمت کرتے ہیں وہ تو اس میں سولہ آنے کی چاندی دیکھ کر بیع وشرا کے کام میں لاتے ہیں۔ روپیہ پیسے کی عظمت کوئی شخص تصویر دار سکہ ہونے کی وجہ سے نہیں کرتا بلکہ کاروبار تمدن ومعاشرت کا اس کو آلہ سمجھتا ہے۔ مرزاقادیانی نے تو تصویروں کی اشاعت کو اپنی نبوت کا جزء اعظم قرار دیا ہے۔ وہ خود لکھتے ہیں کہ میں نے یورپ میں مرزائی مذہب کی اشاعت کے لئے تصویروں کو رواج دیا ہے۔ چونکہ نبوت کے لئے اشاعت اور ابلاغ وتبلیغ