احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
برسات کے اولاد الزنا (حشرات الارض) کی طرح جہاں سے نکلے تھے وہیں گھس گئے۔ چند روز میں مرزاقادیانی اور اس کے گروہ کا بھی یہی حال ہوگا۔ انشاء اﷲ تعالیٰ! واقعات شاہد ہیں کہ کیسے کیسے مقدس اور خالص باخدا لوگ مرزاقادیانی سے علیحدہ ہوگئے۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر مرزاقادیانی میں کچھ بھی للہیت اور خلوص پاتے تو غیر ممکن تھا کہ اس سے یوں علیحدہ اور بیزار ہوتے کہ اب اس کے نام کا کتا بھی نہیں پالتے اور جس طرح وہ اب اپنے سینکڑوں روپیہ کے اکارت اور فضول جانے پر افسوس کرتے ہیں۔ اسی طرح دوسرے نوگرفتار بھی چند روز میں افسوس کریں گے۔ انشاء اﷲ تعالیٰ! مرزاقادیانی نے اپنے خوارق سے صاف ثابت کر دیا ہے کہ وہ مذہب اسلام کا ایک خوفناک حریف اور آنحضرتa کا کٹا رقیب ہے اور ظاہر ہے کہ جب کوئی عیار اور سادھو باوصف ختم نبوت ورسالت کے نبی اور رسول بننے کا مدعی ہوگا تو ممکن نہیں کہ اس کے دل میں انبیاء سابقین کی عظمت باقی رہے وہ تو ہر طرح اپنے ہی کو سب سے نوہاتھ لمبا بتائے گا۔ پھر غلام گردش اور خود غرض گرد گھمے اس کو اور بھی چیتے کی طرح پھلائیں گے اور نبی اور رسول بنانے کے لئے آسمان سر پر اٹھائیں گے۔ دیکھ لو مرزاقادیانی کی رقیبانہ تعلیم وتلقین کے موافق مرزائیوں کو محمدی بننے سے عار ہے اور انہوں نے احمدی (مرزائی) بننا پسند کیا ہے۔ یہ آنحضرتa سے رقابت نہیں بلکہ سخت عداوت ہے اور جس طرح آنحضرتa نے یہ فرمایا ہے کہ: ’’لوکان موسیٰ حیا لما وسعہ الا اتباعی‘‘ اسی طرح چند روز میں مرزا کہے گا۔ ’’لوکان محمد حیاً لایمکنہ الا اقتدائی‘‘ کیونکہ مرزاقادیانی نے قرآن وحدیث کے الفاظ بدلنے یا یوں کہو کہ ان میں تحریف کر کے اپنی جانب منسوب کرنے ہی کا نام الہام رکھا ہے اور اس کا برابر تجربہ ہورہا ہے۔ ہر عالم جو زبان عرب سے کچھ بھی مس رکھتا ہے۔ مرزاقادیانی کے جملوں سے کہیں بہتر جملے گھڑ سکتا ہے جو اس نے اپنے جعلی الہامات میں گھڑے ہیں۔ اس سے ثابت ہے کہ ابھی مرزاقادیانی نے پورا دعویٰ ظاہر نہیں کیا۔ مگر اطمینان رکھنا چاہئے کہ چند روز میں ظاہر کرے گا اور اپنے کو خاتم النّبیین بنائے گا اور جس طرح خود مثیل المسیح نے عیسیٰ مسیح کو مارکر کشمیر میں دفن کیا ہے اور مہدی موعود کو خونی مہدی بنا کر خود ان کا جانشین ہوا ہے۔ اسی طرح آنحضرتa میں عیوب اور نقص نکال کر خود خاتم النّبیین بنے گا قرآن کی آیتوں کا اپنی جانب منسوب کرنا اسی امر کی تمہید اور توطیہ ہے۔ ذرا دیکھتے جائیے کیا کیا ہوتا ہے۔ ابھی چیونٹی کے پر اچھی طرح نہیں نکلے چند روز میں نکلنے والے ہیں۔ ایڈیٹر!