احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
والوں کی تشفی ہوگئی اور سب نے کتاب کو پسند اور لاجواب تسلیم کیا۔ مرزا کے برخلاف بہ نسبت سابق رسالے بھی زیادہ شائع ہوئے۔ ضمیمہ شحنہ ہند ہفتہ وار ڈبل شائع ہونے لگا۔ بمصداق ہر فرعون را موسیٰ۔ کئی حضرات نے مرزاقادیانی کو مقابلہ کے لئے بلایا مگر چوہے کے بل میں دم ایسی الجھ گئی کہ نکل نہ سکا۔ مرزاقادیانی اس ڈیرھ سال میں باوجود باربار اشتہار دینے کے ایک کتاب بھی شائع نہ کر سکا۔ سوائے تفسیر فاتحہ کے جو بقول ایڈیٹر المنارے گھنٹہ کا کام بھی نہیں۔ اس عرصہ میں الہام اور پیشین گوئیوں کی کل بھی بم ٹھس ہوگئی نہ کئی پچھلا الہام پورا ہوسکا۔ پیسہ اخبار جیسے پبلک اوپنین اخبار نے خاطر خواہ قلعی کھولی۔ اخبار دارالعلوم نے نہایت معقولیت سے مرزاقادیانی کے عقائد اور خیالات کی تردید کا بیڑا اٹھایا۔ اس عرصہ میں مرزاقادیانی کے جو ہوش وحواس باختہ رہے اور اس نے نئے شگوفے چھوڑے وہ ہم بعد میں بعنوان ’’انتخاب الحکم‘‘ پیش کرتے رہیں گے فی الحال عصائے موسیٰ کے جواب کے متعلق ایک بزرگ اور مصنف عصائے موسیٰ کے خطوط کا انتخاب پیش کرتے ہیں۔ ہاں ہم اتنا پوچھنا بھول گئے کہ کیوں بھئی مرزائیو عصائے موسیٰ کی نسبت مرزا اپنے الہام کے غت ربود ہو جانے کا کیا جواب دیتا ہے۔ وہی رجوع الیٰ الحق جو عبداﷲ آتھم عیسائی اور وارثان مسماۃ محمدی نے کیا تھا یا کچھ اور؟ مہربانی فرما کر اس الہام کی تاویل مرزا سے ضرور شائع کرائیے۔ کیونکہ گیارہ مہینہ بھی عرصہ معینہ سے گزر چکے۔ اگر مرزا کے الہام کی تلاش ہو تو الحکم اور اربعین میں ملاحظہ کر لیں۔ بزرگ اور مصنف صاحب کے خطوط حسب ذیل ہیں۔ بزرگ کا خط مرزاقادیانی کے اصرار وتاکید پر جب عصائے موسیٰ زیر طبع تھا تو مرزاقادیانی کے مرید شیخی بگھارا کرتے تھے کہ عصائے موسیٰ کے نکلنے کی دیر ہے۔ ایک ہفتہ کے اندر اندر اس کا جواب شائع کیا جاوے گا۔ جب عصائے موسیٰ بحول اﷲ وقوتہ مرزا ومریدین کے روبرو ہوا اور سب نے دیکھا تو گو مرزاقادیانی اور اس کے خیراتی دسترخوان کی کانی بلی نے محض فاقد البصیرتی سے عصائے موسیٰ کو بے ضرورت، فضول، بے حیثیت، گندی وناشدنی ناقابل التفات کتاب کہہ کر اپنے منچبرے لوگوں کو عصائے موسیٰ کے مطالعہ سے سخت ممانعت کی۔ لیکن حق کبھی مغلوب نہیں ہوتا اور نور آفتاب ظاہر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ اس لئے باوجود ممانعت کے بہت سے سعید الفطرۃ پورانے اور قدیمی دین اسلام کے گرویدوں نے مسائل مندرجہ عصائے موسیٰ کو مدلل بقرآن مجید وحدیث شریف دیکھ کر اس سے موثر ومستفیض ہوکر مرزاقادیانی کے عقائد ومسائل باطلہ سے بیزاری وعلیحدگی اختیار کی جن کی تفصیل ضمیمہ شحنہ ہند میں ہوتی رہتی ہے۔ چنانچہ مرزاقادیانی کا اپنا اشتہار