احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
زمانہ مامون رشید میں ایک مصری شخص نے دعویٰ نبوت کیا اور گرفتار ہوکے خلیفہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ خلیفہ نے پوچھا تو کون ہے کہا میں پیغمبر ہوں۔ موسیٰ کی روح نے مجھ میں حلول کیا ہے۔ خلیفہ نے کہا کہ موسیٰ کا عصاء اژدھا ہوجاتا تھا تو بھی یہی معجزہ دکھا۔ کہا کہ فرعون نے انا ربکم الاعلیٰ کہا جب عصاء اژدھا ہوا تم انا ربکم الاعلیٰ کہو تو میں معجزہ دکھائوں؟مامون نے کہا اچھا میں چاہتا ہوں کہ ابھی تخم خربوزہ کا بودیا جائے اور ابھی بارآور ہو اور ابھی میں کھائوں۔ کہا اچھا تین دن کی مہلت دو۔ خلیفہ نے انکار کیا۔ اس نے کہا کہ خدا باوجود اس قدر قدرت کے تین مہینے میں خربوزہ پیدا کرتا ہے تم مجھ کو تین دن کی مہلت نہیں دیتے۔ اسی طرح زمانہ خلیفہ مہدی عباسی میں ایک شخص نے عیسیٰ ہونے کا دعویٰ کیاکہ (جیسا کہ زمانہ عیسویت میں مرزا نے مہدویت کا)خلیفہ نے کہا مردہ زندہ کرسکتے ہو؟ کہا ہاں اگر حکم ہو تو آپ کے وزیر کی گردن تہ تیغ کردیں اور پھر زندہ کردوں گا۔ خلیفہ نے وزیر سے پوچھا کہ راضی ہو۔ اس نے کہا معاف رکھئے بندہ بغیر امتحان ہی آپ کی نبوت پر ایمان رکھتا ہے۔ غرض اس طرح کے صدہا ایسے واقعات گزر چکے ہیں اور اسلام کو اس سے شمہ برابرنقصان نہ پہنچا۔ مرزا نے بھی اگر چندیں شکل برائے اکل کا مصداق بن کے اپنے جنون قطرب کا اظہار کیا تو کیا کرسکتے ہیں۔ اسلام الحمد ﷲ ایسا ہی عقلی مذہب ہے کہ اس کے ستون وارکان شرعی بنیاد حکمت ناموس واخلاق سے مستحکم ہیں۔ اگر عوام جہلا کو بچانا منظور نہ ہوتا تو اس کے جواب کی ضرورت بھی نہ تھی۔ مرزا قادیانی کے ساتھی ایک شخص تھوڑا زمانہ ہوا کلکتہ میں پیدا ہوئے ناسا نائیل ان کا نام تھا اور جوادساباطی کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے ایک کتاب لکھی تھی جس کا نام براہین ساباطیہ دکھا تھا اور بزعم خود اسے منزل من اﷲ جانتے تھے۔ کتاب کمیاب ہے اس وجہ سے ان کی لیاقت دکھانے کو ایک چھوٹا سا سورا لکھا جاتا ہے۔ ’’با۔ با۔لام۔ یا۔ وانا قد ارسل الینا کتاب کریم من یحییٰ وانہ السجل بلیغ حکیم۔ وان یحیی لہوا لسید الشریف ولاامیر الکبیر۔ وانا قد ارسلنا الیک من قبلہ کتاباً عربیاً مبیناً۔ وانا لما فتناہ لم نتخذفیہ نصیراً ولامعیناً۔ وما کان جوابنا الا ان عززنا بثالث وکان ساباط علیہ قدیرا۔ ویقولون لایعلمون التکسیر والعروض ان ہذا الا شعراً وسحرً عظیم۔ قل انما یعلم عند اﷲ ساباط وان ہذا الاکتاب عربی مبین۔ لو الفقت الملائکۃ والشیاطین علی ان یحاججو