احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
وحدیث کے دلائل ہرگز نہ مانیں گے۔ مرزائی تو آنحضرتa کی معراج کے بھی قائل نہیں اور اس میں بھی ویسی ہی تاویلیں کرتے ہیں۔ جیسی حیات مسیح میں گویا معجزات کے منکر ہیں۔ پس وہ معجزات پر ویسے ہی اعتراض کرتے ہیں۔ جیسے آریا اور دہریے کہ دو ہزار برس تک کوئی انسان بے کھائے پیئے کیونکر زندہ رہ سکتا ہے اور کیا عیسیٰ مسیحؑ کو حضرت مریمؑ روٹیاں پکا کر کھلاتی ہیں اور کیا آسمان پر کوئی پاخانہ اور سنڈاس بھی ہے جہاں عیسیٰ ؑ بول وبراز کرتے ہیں۔ یہ وہ اعتراضات ہیں جن کو سن کر سادہ لوح مسلمان ساکت ہوجاتے ہیں۔ ان کو یہ معلوم نہیں کہ ایسی گفتگوئیں ملحدانہ ہیں۔ ہم کہتے ہیں اور بارہا کہہ چکے ہیں کہ مرزا اور مرزائیوں سے یہ بحث ہی نہ کرنی چاہئے جب تک وہ یہ اقرار نہ کریں کہ ہم آریا یا دہریے ہیں مسلمان نہیں۔ ان سے تو یہ کہنا چاہئے کہ تم مرزا کا مہدی اور مسیح اور نبی امام الزمان ہونا ثابت کرو۔ ہم تھوڑی دیر کو فرض کئے لیتے ہیں کہ عیسیٰ مسیح آسمان پر نہیں گئے مگر یہ تمہارے لئے مفید نہیں۔ تمہارے لئے جب مفید ہو کہ جس کلام الٰہی سے تم مسیح کی وفات ثابت کرتے ہو اسی سے دنیا میں مسیح موعود کا آنا بھی ثابت کرو اور پھر قادیان سے اس کا خروج۔ وجہ یہ ہے کہ آپ احادیث کو یکساں نہیں مانتے۔ صرف ان احادیث کو مانتے ہیں جو آپ کے مطلب کی ہیں۔ مثلاً عیسیٰ موعود کے آنے کی حدیث پر تو ایمان ہے مگر ثلاثون دجالون والی حدیث سے انکار ہے گویا اس آیت پر عمل ہے کہ ’’نومن ببعض ونکفر ببعض‘‘ بس آپ محض قرآن سے جس پر آپ کا اور ہمارا یکساں اتفاق ہے۔ مسیح موعود کا آنا ثابت کریں۔ اس کے بعد خود بدولت کا مسیح ہونا جتنے مہدی اور مسیح موعود آج تک گزرے اور اب بھی مسیحیت ومہدویت کے تین مدعی موجود ہیں کیا ان میں سے کوئی مکار اپنے وعدے میں سچا نکلا ہے جو آپ کے سچے ہونے اور محک امتحان پر پورا اترنے کی امید ہے۔ جیسی دلیل آپ پیش کرتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر آپ کے رقیب پیش کررہے ہیں۔ پس کس کو سچا ماننا چاہئے۔ ممات مسیح کو کوئی تعلق آپ کے دعویٰ سے نہیں اور یہ بھولے بھالے جاہل اور ضعیف الاعتقاد مسلمانوں کے لئے ایک سفسط ہے۔ ایسی تحریک کرنے والے ضرور مرزائی ہیں جو دھوکا دے کر لوگوں کی آنکھوں میں خاک ڈالنا اور ان کو مقدس مذہب اسلام سے منحرف کرنا چاہتے ہیں۔ ذی عقل اور ذی ہوش مسلمانوں کے لئے ہماری تحریر بالا کافی ہے اور ہم عصر کرزن گزٹ سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ایسی غلطی میں پڑے گا نہ ایسی دھوکا دینے والی بحث کے لئے کرزن گزٹ کے کالم کھولے گا بلکہ مرزائیوں اور مرزا قادیانی سے صرف ان کے مسیح موعود ہونے