احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
اور ہر نبی کی امت میں سب سے پہلے مزدوری پیشہ غرباء ہی داخل ہوئے ہیں۔ ورنہ کسی نبی کا دین اور خود اسلام ہرگز مشرق سے غرب تک نہ پھیلتا کیونکہ فی ہزار غریب غالباً ایک متمول نکلے گا۔ دنیا غریب مزدورں ہی سے آباد ہے۔ مال ودولت والے بہت قلیل ہیں چونکہ تمام مزدور مرزا قادیانی کے نزدیک ملعون ہیں۔ لہٰذا ان کا قابو چلے تو سب کو پھانسی دلوا دیں کیونکہ وہ مرزا قادیانی کی زنبیل نہیں بھر سکتے۔ غالباً قادیان میں ٹوکری ڈھونے والے مزدور نہ ہوں گے تو ہم حیران ہیں کہ جعلی مسیح کا منارہ جو الحاد کا ٹھاکر دوارہ ہے کیونکر تعمیر ہوگا؟ جس کی بدولت ہزاروں روپے مرزا قادیانی کے تلھڑ میں اتریں گے اور جن سے ان کی توند پھول کر بے ایمانی کی قبر بن جائے گی۔ پنجاب کے کمشنر مردم شماری نے جو اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ مرزا قادیانی کی بعثت کا پہلا فرض بھنگیوں کو اپنی امت میں داخل کرنا ہے تو مرزا قادیانی نے اس سے گھنائونی صورت بنائی تھی اور کمشنر مردم شماری کے اس نوٹ کو اپنے حق میں لائبل سمجھا تھا اور گورنمنٹ میں عرضداشت بھیجی تھی کہ حلال خوروں کو اپنی امت میں شامل کرنے والا میں نہیں بلکہ میرابھائی امام الدین تھا۔ اب صاف طور پر کھل گیا کہ حلال خور جو بول وبراز کھاتے ہیں چونکہ غریب ہیں لہٰذا مرزا قادیانی کے کمائو پوت نہیں بن سکتے۔ خود مرزا قادیانی ایمان سے کہیں کیا پنجاب میں مسلمان حلال خور نہیں ہیں جن کے جنازے کی نماز اسلامی طور پر پڑھی جاتی ہے جن کی فاتحہ درود مسلمان ملاّنے پڑھتے ہیں۔ پنجاب کے حلال خور کثرت سے مسلمان ہیں اور مصلّی کے نام سے مشہور ہیں۔ اکثر کشمیری مسلمان حلال خوروں کا کام کرتے ہیں۔ میلا اٹھاتے ہیں اور خود کشمیر میں میلا ڈھونے والے عموماً کشمیری مسلمان ہیں اور مسلمان نہ بھی سہی لیکن اگر کوئی حلال خور بطیب خاطر مسلمان ہونا چاہئے تو کیا اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ تم اس کو مسلمان نہ کرو۔ چونکہ مرزا قادیانی مکروفریب سے متمول لوگوں کی گاڑھی کمائی چٹ کررہے ہیں اور حرام خوری ان کے رگ وپے میں خون کی طرح دوڑ گئی ہے۔ لہٰذا وہ غریب اور مفلس حلال خوروں کو کیوں پسند کرنے لگے؟رزاقی خدائے تعالیٰ کی صفت ہے اور قرآن مجید میں ہے: ’’ان اﷲ ہو الرزاق ذوالقوۃ المتین‘‘ پس رزق کو ملعون کہنا ملعونوں ہی کا کام ہے۔ کتا، سور اور خون وغیرہ حرام ہیں مگر وہ دوسرے درندوں کا رزق ہیں۔ پس ملعون نہیں ہاں شریعت اسلامی نے جن چیزوں کے استعمال کی ممانعت کردی ہے۔ ان سے محترز رہنا ہمارا فرض ہے۔ مگر چونکہ سب مرزوق چیزیں خدا کی پیدا کی