احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
بنانے کا ذریعہ اور اصل باعث ہے۔‘‘ کس منہ سے ہے کیا اپنی تصویر کی اشاعت اور مرزائیوں کو حج کے لئے جانے کی ممانعت آنحضرتa کا اتباع ہے؟ پھر عجیب بات ہے کہ اسلامی شریعت کو منسوخ بھی کرتے ہیں اور اس کی آڑمیں بھی آتے ہیں۔ جب حدیث سے مدعا ثابت نہ ہوا تو قرآن پاک کی پناہ لی اور جب کسی حدیث سے کام نکلتا دیکھا تو قرآن کو چھوڑ دیا اور دونوں سے کام نہ نکلا تو اپنے حمقاء کے پٹیلنے کو تاویل گھڑ دی۔ قرآن میں مہدی کے آنے کا ذکر نہیں مگر حدیث میں ہے تو حدیث کو اپنی سپر بنایا اور حدیث میں تصویر بنوانے والے پر لعنت کی گئی ہے تو آپ قرآن کی طرف رجوع لائے کہ قرآن میں ممانعت کیسی بلکہ تصویر بنانے کا حکم ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ فرماتا ہے: ’’ویصوّر فی الارحام کیف یشاء‘‘ یعنی چونکہ خدا خود مصور ہے لہٰذا ہم کو بھی مصور بننا چاہئے۔ یہ ایسی تاویل ہے کہ خردجال بھی سنے تو دم اٹھا کر لید کرتا ہوا پزوے کی چوٹی پر جاکے دم لے اور اپنی مادہ بیگم کو ڈھونتا ڈھینچوں ڈھینچوں کرتا قادیان کی راہ پکڑے۔ جو کچھ خدا کرے وہی انسان بھی کرے نہ تو یہ حکم اسلامی خداکا ہے نہ اسلامی رسول کا۔ ہاں آسمانی باپ کا ایسا حکم اپنے لے پالک کی نسبت درست ہے کیونکہ ’’الولد سرّ لابیہ‘‘ بے شک بیٹے میں ضرور وہی طاقت اور قدرت ہونی چاہئے جو باپ میں ہے ورنہ نہ باپ میں باپ ہونے کا کوئی سینگ ہے نہ بیٹے میں بیٹے ہونے کی کوئی دم ہے۔ جس شخص نے ایسا سوال کیا اس کو مرزا قادیانی نے کیوں نہیں ڈانٹاکہ نبی نہیں بلکہ زندہ خاتم النّبیین تو میں موجود اور تو مسلمانوں کے اسی پرانے ڈھرے کو پیٹے جاتا ہے اور پیغمبر عرب کے مولود کا ذکر کرتا ہے۔ ارے اب تو میرے مولود کا ذکر کر۔ معلوم نہیں ایسے فاسد العقیدت مشرک نے رسالت المرزا جو خود اپنے مبروزی نبی کامرتبہ نہیں پہچانتے قادیان میں کہاں سے آجاتے ہیں۔ ان کے منہ کو لگام بلکہ مرچوں کا تو بورا چڑھا دینا چاہئے کہ پھر ایسا لایعنی سوال کرکے کہ گستاخی اور فاسد العقیدتی کا اظہار نہ کریں جو لوگ مجلس میلاد میں قیام کرتے ہیں۔ ان کی مذمت کرنے کے بعد مرزا قادیانی لکھتے ہیں۔ ’’مشرک بھی سچی محبت آنحضرتa سے نہیں رکھتا اور وہابی، مشرک سے مرزاقادیانی کی مراد صرف ’’مشرک فی الرسالۃ ومشرک فی التوحید‘‘ ہے۔ یعنی وہ شخص جو آنحضرتa کے بعد کوئی دوسرا نبی بنالے اور خدائے لم یلد ولم یولد کے لئے بیٹا یا لے پالک گھڑ لے۔ ایسے مشرک تو مرزا قادیانی کے گردوپیش بہت سے نظر آئیں گے اور ان سب کے گروگھنٹال مرزا قادیانی ہوں گے۔ جب چاہئے تجربہ کرلیجئے۔ اب رہے وہابی۔ ہم کو تو معلوم نہیں کہ مسلمانوں میں وہابی بھی کوئی گروہ ہے۔ اگر کوئی ہے تو یقینا وہی