احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کر مجرم بنے مرزا جی۔ اب بتائیے مذکورہ بالا مہدیوں اور مسیحیوں میں سے کسی نے بھی ایسے روشن اور چمکتے ہوئے معجزات آج تک دکھائے؟ پیشینگوئی اگرچہ نجومیوں، رمالوں، سادھوبچوں کا کام ہے مگر جب مامور من اﷲ کوئی پیشینگوئی کرے گا خواہ وہ جھوٹی ہو یا سچی۔ ضرور معجزہ کہلائے گا۔ وہ آسمان میں پوری ہوجاتی ہے مگر اندھوں کو نظر نہیں آتی اور پیشینگوئی نہ بھی پوری ہو تو اس سے کسی نبی کی نبوت میں فرق نہیں آتا۔ پیشینگوئی دوسری چیز ہے اور نبی ہونا دوسری چیز۔ ماشاء اﷲ مرزا قادیانی کے دلائل بہت معقول ہیں مگر عملی طور پر سب مہدیوں اور مسیحیوں کے کھرے کھوٹے کو آگ پر تپانا چاہئے۔ تاسیہ روئے شودھرکہ دروغش باشد، یعنی تمام مہدی میدان میں اتریں اور اپنے آپ کرتب دکھائیں جو کرتبوں میں کامل نکلے وہی مہدی اور مسیح تسلیم ہو اور اگر سب ناقص اور جھوٹے نکلیں تو ایک ایک کو پھانسی پر لٹکایا جائے یا لوہے کے پنجروں میں قید کرکے کسی جزیرہ میں بھیجا جائے کہ پھرو ہاں سے نہ آسکیں اور دنیا ان کے کید سے محفوظ رہے۔ ہر ایک جھوٹا اور مکار مہدی اور مسیح دیکھ رہا ہے کہ اس کے چند رقیب سامنے موجود ہیں اور سب کے سب ایک ہی دعوے کے مدعی ہیں۔ حالانکہ مہدی اور عیسیٰ متعدد نہیں ہوسکتے۔ بہرنہج ایک ہی ہوگا مگر بے ایمانی اور شرارت اور دھین دھونکڑی دیکھئے کہ ان بدمعاشوں اور دنیا کے لوٹنے والوں کو ذرا شرم نہیں آتی کہ ہم کیا جعلسازی اور دغابازی کررہے ہیں اور نہ ان حمقاء کو شرم آتی ہے جو ان کے دام تزویرمیں پھنس کر الّو کے پٹھے بن گئے ہیں اور احمقوں کا جتنا گروہ مرزا قادیانی کی مٹھی میں ہے۔ اتنا ہی بلکہ اس سے زیادہ لندنی اور فرانسیسی اور افریقی اور جاوی مسیحیوں اور مہدیوں کی پتلون اور بنیان میں ہے پس وحشی اور مہذب دونوں ایک ہی سانچے میں ڈھل گئے ہیں اور کسی میں کوئی مابہ الامتیاز نہیں رہا۔ کیوں نہیں! وہ خوب جانتے ہیں کہ ساری کارروائی خود ان کے کانشنس کے خلاف ہے اور ان کو کامل یقین ہے کہ محض خود غرضی اور جلب منفعت کے لئے ہم یہ ٹھیڑ تیار کرکے سٹیج پر تماشا دکھا رہے ہیں تاکہ طفلانہ طبیعت کے حمقاء سے ٹکے سیدھے کریں۔ بہرحال چند روز میں عقدہ کھلا جاتا ہے سب کے سب سر پکڑ کر ٹسوے نہ بہائیں تو ہماراذمہ ؎ حاصل نہ ہوا بجز ندامت کس تخم کو خال میں ملایا (ایڈیٹر)