احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ہے مگر پرامن عہد سلطنت کے خوف سے سب مجبور ہیں ورنہ ہمیشہ ویسے ہی قتل عمد ہوا کرتے جیسے سکھا شاہی اور مرہٹہ گردی وغیرہ میں ہوا کرتے تھے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ مرزا قادیانی اسلام جیسے عالی شان اور محیط مذہب کی حقیقت ہی سے ناواقف ہیں۔ اگر کتب فقہ کنز ہدایہ وغیرہ کی کوئی جزئی دینیات ومعاملات کے بارے میں ہو مرزاقادیانی اور تمام مدعیان علم وتہذیب (مرزائیوں) کے سامنے پیش کی جائے تو اس کے افہام وتفہیم سے سب کی عقل گھن چکر ہو جائے گی۔ حالانکہ ان کتابوں کو اسلامی مجموعی قوانین (قرآن وحدیث) سے وہی نسبت ہے جو قطرے کو دریا سے اور ذرے کو صحرا سے۔ ہم نے کنز اور ہدایہ کا ذکر کیا ہے اصول فقہ کی بسیط کتابیں مسلم الثبوت عضدی اور بزدوی کی تو مرزا اور مرزائیوں نے شکل بھی نہ دیکھی ہوگی۔ پھر جب تم یہ کتابیں جن کا بیشتر ماخذ قرآن وحدیث ہے۔ نہیں سمجھ سکتے تو قرآن وحدیث کو کیا سمجھو گے۔ ہاں اتنا سمجھ سکتے ہو کہ احمد جو قرآن مجید کی آیت میں وارد ہوا ہے تو اس سے مراد غلام احمد ہے اور الحمد سے چونکہ لفظ احمد مشتق ہے۔ لہٰذا سورہ الحمد غلام احمد کی شان میں اتری ہے۔ یہ ایسی حماقتیں ہیں کہ ادنیٰ عقل والا بھی ان پر ہنستے ہنستے اٹیرن بن جائے گا مگر واہ رے عقل کل مرزائیو کہ تم ان حماقتوں کو نہیں سمجھتے۔ ضرور سمجھتے ہو مگر بات یہ ہے کہ ہاتھی کے پائوں میں سب کا پائوں مزے ہیں گلچھرے ہیں۔ زعفرانی اور سقنقوری حلوے ہیں۔ ہوا پرستیاں ہیں اور چکھو تیاں ہیں مگر کب تک ؎ اے شمع ایک چورہے بادی نسیم صبح مارے گی کوئی دم میں ترے تاج زر پہ ہاتھ اسلام وہ عالی شان مجموعہ تہذیب خدائی مذہب ہے کہ بڑے بڑے بت پرست آتش پرست ہوا پرست لوگ اپنے آبائی مذاہب کو چھوڑا کر اس میں شامل ہوئے اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے اور انشاء اﷲ قیامت تک جاری رہے گا۔ یورپین لوگ کیسے کائیاں فلسفی مزاج اور سائنس وفلسفہ کے کتنے تعلیم یافتہ ہیں مگر وہ بھی آبائی صلیب پرستی اور تثلیث پرستی چھوڑ کر اسلامی توحید ورسالت پر ایمان لارہے ہیں۔ اب مرزا جی بتائیں کہ ان کے نئے دین میں کتنے ہندو، سکھ، آریا، یہودی، عیسائی، پارسی، بودھ شامل ہوئے ایک بھی نہیں۔ کیا رسول اور نبی ایسے ہی ہوتے ہیں؟ اسلام تمام دنیا کے واسطے ہے اور اس کے اخلاقی اصول سے کوئی انصاف منش مذہب انکار نہیں کرسکتا۔ اب بتائو مرزا قادیانی نے کونسا نیا اصول ایجاد کیا جس کو کوئی مذہب والا مان سکے۔ آپ اسلام کی اصلاح کے لئے اٹھے ہیں۔ سبحان اﷲ ایسے ہی لوگ مصلح ہوتے ہیں کہ جس کامل