احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ایک… السلام علیکم بہت ہی خوش قسمتی ہوئی کہ آپ دارالامان میں تشریف لائے۔ اب نہ طاعون آپ کو ستائے گا نہ ہیضہ، نہ کوئی دوسری بلا۔ دوسرا… حضرت اقدس بروزی محمد اور مسیح موعود اور مہدی مسعود ہیں ان پر الہام ہوچکا ہے کہ ’’من دخلہ کان آمنا‘‘ (تذکرہ ص۱۰۵، ۵۰۹، طبع سوم) یہی الہام آنحضرتa پر ہوا تھا کہ ’’من دخل فی بیتہ کان آمنا‘‘ بیت اﷲسے مراد قادیان ہے جس کی نسبت خدائے تعالیٰ نے ۱۳؍سو برس پیشتر محمد صاحب پر الہام کردیا تھا۔ کعبہ کو بیت اﷲ کہنا مسلمانوں کی حماقت اور نری بھیڑچال ہے۔ آیت مذکورہ کا ظہور اب ہوا ہے۔ اس واسطے تو حضرت اقدس نے حج کے لئے مسلمانوں کا کعبہ جانا اور طرح طرح کی مصیبتیں اٹھانا اور اکثر ہلاک ہوجانا منسوخ کردیا ہے اور الہام ہوگیا ہے کہ ’’لاتلقو ابایدیکم الی التہلکۃ (بقرہ:۱۹۵)‘‘ یہ آیت بھی درحقیقت ہمارے امام الزمان ہی کے بارے میں ہے کہ مکہ اور مدینہ جا کر ہلاکت میں نہ ڈالو بلکہ دارالامان قادیان میں آئو۔ چنانچہ الہام ہوا ہے کہ ’’انی احافظ کل من فی الدار‘‘ (تذکرہ ص۴۲۵، طبع سوم) تیسرا… بس یوں سمجھئے آپ اب بالکل کندن بن گئے اور تمام گناہوں کی چرک اور شرک کی آلودگی سے ایسے پاک ہوگئے جیسے ماں کے پیٹ سے نکلا ہوا بچہ کیونکہ حضرت مسیح موعود خدا کے لے پالک ہیں اور ان پر یہ زمانہ ہوا زناٹے دار الہام ہوچکا ہے: ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ (تذکرہ ص۵۲۶، طبع سوم) ’’انت منی وانا منک‘‘ (تذکرہ ص۴۲۲، طبع سوم) عیسائیوں کی یہ نری حماقت ہے کہ یسوع مسیح کو خدا کا بیٹا بتاتے ہیں کہ وہ دوزخ میں جا کر سب کا کفارہ ہوگیا۔ بھلا کوئی باپ اپنے اکلوتے بچے کو دوسروں کی خاطر دوزخ میں جھونک سکتا ہے؟ ماں باپ تو اپنے بچے کا کان بھی گرم نہیں ہونے دیتے۔ چہ جائیکہ اسے دوزخ کے چولہے میں جھونک دیں جو بالکل خلاف عقل بلکہ قانون نیچر کے خلاف ہے۔ حضرت اقدس لے پالک نہیں بلکہ خدا کے حقیقی اور صلبی اور نطفی بیٹے ہیں کہ خود بھی پاک اور ان پر جو ایمان لائے وہ بھی پاک۔ یسوع مسیح ناپاک تھا جبھی تو دوزخ میں جھونکا گیا۔ بھلا ناپاک ناپاکوں کا کفارہ کیوں کر ہوسکتا ہے۔ چوتھا… اور اب اڑھائی روپیہ فیصدی زکوٰۃ دینے کا حکم بھی منسوخ ہوگیا ہے۔ اب تو یہ الہام ہوا ہے کہ مسلمان جو کچھ پیدا کریں اور کچھ ان کے کوٹھی کٹھلے میں دھرا ڈھکا ہو اگر اپنی دین ودنیا کی سلامتی چاہتے ہیں تو سب لے پالک کی نذر کریں۔ بس گناہوں سے پاک ہونے کا یہی کفارہ ہے۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو لے پالک کے فنڈ میں اپنے گاڑھے خون کی کمائی دے