احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
خان صاحب معہ بابو دیوی سنگھ ڈپٹی انسپکٹر پولیس انتظام اور امن قائم رکھنے کے لئے تشریف لے آئے۔ مباحثہ شروع ہونے سے پیشتر مولوی مبارک علی مرزائی نے عربی زبان میں کچھ فقرے پڑھے اور حیات مسیح پر ثبوت طلب کرنے کے علاوہ جواب بھی عربی زبان میں مانگا گیا۔ علامہ ابوالفضل نے مرتجلاً عربی میں جواب دیا اور بیان فرمایا کہ آپ نے اپنی عربی میں اعراب کی اس قدر صریح غلطیاں کی ہیں جو نحو میر پڑھنے والے طالب علم بھی نہ کریں اور چند غلطیاں بحوالہ صرف ونحو بیان فرمائیں۔ مرزائی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔ آخر کار مباحثہ شروع ہوا اور مباحثہ کے لئے شرائط قرار پائے۔ مرزائویں کی طرف سے مولوی مبارک علی کی امداد کے لئے مولوی برہان دین جہلمی اور مسلمانوں کی طرف سے مذکور الصدر علماء تھے۔ پہلے مولوی محمد ابراہیم صاحب نے حیات مسیح کے متعلق آیات بیّنات واحادیث نبویہ سے ثبوت پیش کئے اور قرار پایا کہ ۲۷؍اگست یعنی دوسرے روز مولوی مبارک علی صاحب اس کا جواب دیں۔ مگر ۲۷؍اگست کو مولوی مبارک علی صاحب پہلے تو کچھ اور عذر پیش کرتے رہے اور آخر کہلا بھیجا کہ بخار چڑھ جانے کے باعث مجبور ہوں۔ راجہ خان بہادر خان صاحب ایڈیکانگ حضور ویسرائے ہند۔ چوہدری غلام قادر خان صاحب سب رجسٹرار، سردار دیوی سنگھ ڈپٹی انسپکٹر پولیس مولوی مبارک علی صاحب کے مکان پر تصدیق بیان کے لئے گئے تو معلوم ہوا کہ بخار تو نہیں مگر بخار کا بہانہ کر کے لحاف اوڑھے پڑے ہیں۔ چوہدری صاحب نے کہا آپ کو بخار بالکل نہیں۔ ڈاکٹر صاحب کو بلا کر تصدیق کراسکتا ہوں اور فیس بھی اپنی جیب سے دوں گا۔ مگر مولوی صاحب نے منظور نہ کیا۔ آخر تینوں صاحب عیدگاہ میں واپس آئے اور مولوی صاحب کے بہانہ کا حال بیان کر دیا۔ ایڈیٹر… ہم لکھ چکے ہیں کہ جب مرزائی امت ممات مسیح پر مباحثہ کرنا چاہے تو یہ جواب دیا جائے کہ تم تمام انبیاء اور ان کے معجزات پر مباحثہ ترک کر کے حیات وممات مسیح ہی کے پیچھے کیوں پڑے ہو۔ کیا تم عیسیٰ مسیح کے معجزات کے منکر ہو۔ اگر منکر ہو تو تمام انبیاء اور ان کے معجزات کے منکر ہو۔ قرآن کے منکر ہو حدیث کے منکر ہو اور اس صورت میں مسلمان نہیں ہو۔ پس مناظرہ ختم ہوا اور اگر وہ یہ کہیںکہ عیسیٰ مسیح کی وفات ہمارے محدث مسیح کے دعوے سے متعلق ہے تو یہ جواب دو کہ پہلے تم اپنا مسیح موعود ہونا ثابت کرو۔ حیات وممات مسیح سے اس دعوے کو کوئی تعلق نہیں۔ اب رہیں نحو وصرف کی غلطیاں۔ یہ تو خود لال گرو کی بھی گھٹی میں پڑی ہیں۔ چیلے چاپڑ تو کیا چیز ہیں۔ اس