کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
روایت سے حل فرمایا۔ سبحان اللہ! الفاظِ نبوت کو الفاظِ نبوت سے حل فرمایا ہے: وَجَاءَ فِیْ رِوَایَۃٍ ہُمُ الَّذِیْنَ اہْتَزُّوْا فِیْ ذِکْرِ اللہِ اَیْ لَہِجُوْا بِہٖ؎ مفردون وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ذکر میں جھوم جاتے ہیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے نام پر فریفتہ ہوجاتے ہیں۔ حلِ لغت:اِہْتِزَاز: حرکت میں آجانا۔ لَہِجَ یَلْہَجُ (س) فریفتہ ہونا، عاشق ہونا۔ ہر وادی ویراں میں گلستاں نظر آیا قرباں میں تیرے نام کی لذت پہ خدایا نام لیتے ہی نشہ سا چھا گیا ذکر میں تاثیرِ دور جام ہے وعدہ آنے کا شبِ آخر میں ہے صبح سے ہی انتظارِ شام ہے (سید سلیمان ندویؔ رحمۃ اللہ علیہ) نامِ حق چوں برزبانم می رود ہر بُنِ مو از عسل جوے شود (مثنوی رومیؔ) جب حق تعالیٰ کا نامِ پاک زبان پر جاری ہوتا ہے تو ہر بُنِ مو ہمارا شہد کا دریا بن جاتا ہے ؎ ہر لمحۂ حیات گزارا ہم نے آپ کے نام کی لذت کا سہارا لے کر (اخترؔ) اے دل ایں شکر خوشتر یاآنکہ شکر سازد اے دل ایں قمر خوشتر یا آنکہ قمر سازد ------------------------------