کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
اقویایعنی خواص اُمت بھی۔ پس ضعیف الایمان لوگوں کا کیا حال ہوگا؟ یہ سن کر حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ گھبراگئے اور عرض کیا فَکَیْفَ النَّجَاۃُ وَالْمَخْرَجُ مِنْ ذَالِکَاس سے نجات اور نکلنے کا راستہ کیا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تجھے ایسی دعا نہ بتلادوں کہ جب تو اسے پڑھ لے تو بَرِئْتَ مِنْ قَلِیْلِہٖ وَکَثِیْرِہٖ وَصَغِیْرِہٖ وَکَبِیْرِہٖ تو قلیل شرک سے اور کثیر شرک سے اور چھوٹے شرک سے اور بڑے شرک سے نجات پاجائے؟ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا ضرور بتائیے اے اللہ کے رسول! حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یوں دعا مانگا کرو: اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ أَنْ أُشْرِکَ بِکَ وَأَنَا أَعْلَمُ وَأَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا أَعْلَمُ؎ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ تیرے ساتھ شریک کروں اور اس کو میں جانتا ہوں اور تجھ سے معافی چاہتا ہوں اس کی کہ میں نہ جانتا ہوں۔ فائدہ:اس دعا کو معمول بنانے والوں کے لیے شرک سے نجات کی ضمانت ہے اور اخلاص کی دولت سے مالا مال ہونے کی بشارت ہے۔خزانہ نمبر (۶)تمام بلاؤں سے محفوظ رکھنے والی دعا اس دعا کے پڑھنے سے آسمانی اور زمینی تمام بلاؤں سے حفاظت رہتی ہے: عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِیْ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ عَبْدٍ یَّقُوْلُ فِیْ صَبَاحِ کُلِّ یَوْمٍ وَمَسَاءِ کُلِّ لَیْلَۃٍ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْأَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَیَضُرَّہٗ شَیْءٌ ؎ ترجمہ: حضرت ابان بن عثمان سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کہتے ------------------------------