کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
إِنَّ مِنَ الْمُنْشَاٰتِ اللَّائیْ کُنَّ فِی الدُّنْیَا عَجَائِزَ عُمْشًا رُمْصًا؎ جو عورتیں دنیا میں بوڑھی اور کم نظر، کیچڑ بہانے والی آنکھوں والی ہوں گی ان کو حق تعالیٰ جنت میں خاص عالمِ شباب عطا فرماویں گے۔ اور حدیث میں ہے کہ إِنَّ أَہْلَ الْجَنَّۃِ إِذَا جَامَعُوْا نِسَائَہُمْ عُدْنَ أَبْکَارًااہلِ جنت جب اپنی بیویوں سے جماع کریں گے تو بعد صحبت پھر وہ باکرہ ہوجاویں گی۔؎حلِّ لغت رمص: کیچڑ بہانا۔ عمش: چوندھیانا۔ علامہ ابوحیان اندلسی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تفسیر’’البحرالمحیط‘‘ میں لکھا ہے کہ ان سے مراد حوریں ہیں۔ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ اسی آیت کی تفسیر میں ہر دو روایات کے پیشِ نظر تفسیر فرماتے ہیں کہ یہ خصوصیات حوروں کے لیے اور دنیا کی عورتوں کے لیے دونوں کے لیے عام ہیں۔عُرُبًا مُتَحَبِّبَاتٌ إِلٰی أَزْوَاجِہِنَّیہ عورتیں اپنے شوہروں کو اپنے حرکات و شمائل اور ناز و انداز، حسن و جمال کے اعتبار سے نہایت دلکش معلوم ہوں گی۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے مُتَحَبِّبَاتٌ إِلٰی أَزْوَاجِہِنَّ سے تفسیر کی ہے، جس کا ترجمہ بھی نہایت ہی حسین کرتا ہوں۔ اپنے شوہروں سے اظہارِ محبت کرنے والی ہوں گی۔ تَحَبُّبْ: اظہارِ محبت کرنا۔ اَتْرَابًا: مُسْتَوِیَاتٌ فِیْ سِنٍّ وَّاحِدٍ یعنی ہم عمر ہوں گی۔؎ ------------------------------