کشکول معرفت |
س کتاب ک |
حسنِ فانی پرعشق کا جنازہ میں نے جن کو سجن بنایا تھا جن کو میں نے بھجن سنایا تھا میؔر ان کے سفید بالوں نے عشق کا میرے کفن بنایا تھامفت دینی خدمت کرنا اہلِ حق ہونے کی دلیل نہیں حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: اِتَّبِعُوْا مَنْ لَّایَسْئَلُکُمْ اَجْرًا وَّہُمْ مُّہْتَدُوْنَ ؎ اتباع کرو ان لوگوں کی جو تم کو ہدایت کرکے اس پر اجرت نہیں مانگتے۔ تو آج کل امریکا والے عیسائی مذہب پھیلانے کے لیے کوئی اجرت نہیں مانگتے بلکہ رضائیاں، کمبل، دودھ کے ڈبے بھی غریبوں میں مفت تقسیم کرتے ہیں۔ تو کیا ان کی اتباع اس آیت سے لازم آتی ہے؟ ہر گز نہیں،کیوں کہ یہ آیت مطلق نہیں ہے بلکہ مقید ہے۔ آگے ارشاد ہے وَہُمْ مُّہْتَدُوْنَ درآں حالیکہ وہ خود بھی ہدایت یافتہ ہوں۔ حال ذوالحال کے لیے بمنزلہ قید ہوتا ہے۔علماء پر دین کی جاگیرداری کا باطل الزام کیا اناڑی اور جہلاکو یہ حق حاصل ہے کہ ایم بی بی ایس ڈگری والے ڈاکٹروں کو ڈاکٹری کی جاگیرداری کا الزام لگائیں۔ اسی طرح پروفیسروں، وکیلوں اور انجینئروں کو بھی قیاس کرلیں۔ پس علمِ دین کے ماہروں کو بھی یہ الزام باطل ہے۔ ------------------------------