کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
کا پڑھنے والا اگر کوئی اور وظیفہ نہ پڑھ سکے تو ان کا وِرد ہی اسے تمام وظائف سے بے نیاز کردے گا اور ہر شر سےمحفوظ رہے گا۔ آج ہر مسلمان پریشان ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ جن اور آسیب نے پریشان کر رکھا ہے، کوئی کہتا ہے کہ دُشمن نے جادو یا کالا عمل کرادیا ہے، کاروبار پر بندش لگوادی ہے، گاہک نہیں آتے، کسی کو ہر روز ایک نئی بلا او رمصیبت کا سامنا ہے۔ اگر ہم اس وظیفہ کو روزانہ پڑھ لیں جس میں دو تین منٹ بھی نہیں لگتے تو ہر بلا اور مصیبت سے ان شاء اللہ! محفوظ رہیں گے۔خزانہ نمبر ۲ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَالَ حِیْنَ یُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَعُوْذُ بِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ وَقَرَأَ ثَلَاثَ اٰیٰتٍ مِّنْ اٰخِرِ سُوْرَۃِ الْحَشْرِ وَکَّلَ اللہُ بِہٖ سَبْعِیْنَ أَلْفَ مَلَکٍ یُّصَلُّوْنَ عَلَیْہِ حَتّٰی یُمْسِیَ، وَإِنْ مَّاتَ فِیْ ذَالِکَ الْیَوْمِ مَاتَ شَہِیْدًا، وَمَنْ قَالَہَا حِیْنَ یُمْسِیْ کَانَ بِتِلْکَ الْمَنْزِلَۃِ؎ حالِ راوی:حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ قبیلہ مزن کے ہیں۔ بَایَعَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ وَسَکَنَ الْبَصْرَۃَ، وَیُنْسَبُ إِلَیْہِ نَہْرُ مَعْقِلٍ بِالْبَصْرَۃِ صلح حدیبیہ کے وقت بیعتِ جہاد کی اور بصرہ میں سکونت اختیار کی۔ بصرہ میں نہر معقل ان ہی کے نام سے منسوب ہے۔ (اسماء الرجال) ترجمہ حدیث: حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلیاللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص صبح کو تین مرتبہ أَعُوْذُ بِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِپڑھے، پھر سورۂ حشر کی آخری تین آیات ایک بار پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس پر ستّر ہزار فرشتے مقرر کردیتے ہیں جو شام تک اس کے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں اور اگر اس دن اسے موت آگئی تو شہید مرے گا، اور جو شام کو پڑھ ------------------------------