کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہوَقَدْ وَرَدَ أَنَّ حَلَا وَۃَ الْاِیْمَانِ إِذَا دَخَلَتْ قَلْبًا لَّا تَخْرُجُ مِنْہُ اَبَدًا فَفِیْہِ إِشَارَۃٌ إِلٰی بَشَارَۃِ حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ لَہٗ؎ اور یہ حلاوت ِایمان کبھی واپس نہ ہوگی۔ پس اس عمل پر بھی ایمان پر خاتمہ کی بشارت ثابت ہوگئی۔ یہ دولت حسنِ خاتمہ آج کل سڑکوں پرتقسیم ہورہی ہے۔ نظر کی حفاظت کیجیے اور یہ دولت حاصل کرلیجیے۔حسنِ خاتمہ کا نسخہ نمبر ۶ اذان کے بعد کی دعا ہےجس کو دعائے وسیلہ بھی کہتے ہیں۔ اذان کے کلمات کا جواب دے دیجیے۔ پھر جب اذان ختم ہو تو آپ درود شریف پڑھ کر دعائے وسیلہ پڑھیے: اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ، وَالصَّلٰو ۃِ الْقَائِمَۃِ، اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ، وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَ نِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ، إِنَّکَ لَاتُخْلِفُ الْمِیْعَادَ؎ إِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَیہ آخری جملہ مسند امام بیہقی میں ہے۔ اس دعا پر وعدہ ہے کہحَلَّتْ لَہٗ شَفَاعَتِیْ بخاری شریف کی روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں جو اس دعا کو پڑھے گا اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوجاوے گی، اور جب اس دعا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہوگی تو ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: فَفِیْہِ إِشَارَۃٌ إِلٰی بَشَارَۃِ حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ لَہٗ اس میں حسنِ خاتمہ کی بشارت موجود ہے کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کافر کو نہیں مل سکتی۔؎ ------------------------------