کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
اس کتاب کا تعارف شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے گراں قدر ملفوظات، الہامی علوم ومعارف، قرآن وحدیث کے عاشقانہ لطائف اور سلوک وتصوف کے نہایت باریک ولطیف مسائل کا بیش بہا خزانہ ہوتے ہیں۔ آپ کا ایک ایک ملفوظ عاشقانِ خدا کے لیے مثلِ آبِ حیات کے ہے جس کے گھونٹ گھونٹ میں حیاتِ نو عطا ہوتی ہے۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنی حیات مبارکہ کے مختلف ایّام میں ’’ محبت ومعرفت‘‘کے عنوان سے متعدد مضامین جمع فرماتے رہے۔ یہ ارشادات تفکر اور ذہنی کاوش کا نتیجہ نہیں بلکہ وارداتِ غیبیہ اور الہام من اللہ ہیں۔ آپ نے ان قیمتی موتیوں کو اس کتاب ’’کشکول معرفت‘‘کے دامن میں سمو دیا ہے۔ آپ فرماتے تھے کہ چوں کہ معرفت کے لیے محبت لازم ہے، اس لیے اس کتاب کے عنوان کے لیے صرف لفظِ معرفت پر اکتفاکیا گیا اور مختلف النوع مضامین ہونے کی وجہ سے لفظ کشکول کا انتخاب کرکے اس مجموعہ کا نام’’کشکولِ معرفت‘‘ رکھا گیا۔