کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
ہے۔ اس طرح سے تمام عمر ایک دوسرے کے لیے مفید اور معین ہوسکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے لیے ایک دوسرے کی مالی مدد بھی کریں گے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے اور قلب میں ایک دوسرے کے لیے عزت رہتی ہے تو اعانت کی بھی توفیق ہوتی ہے، اور نفسانی محبت سے جب عزت ختم ہوجاتی ہے تو مالی اعانت کو بھی جی نہ چاہے گا۔ ۵) صالحین کی صحبت کا اہتمام رہے۔ اگرممکن ہو تو ایک دینی دوست بنالو اور اس کو اپنے اوپر نگراں رکھو اور اسی طرح سے برعکس۔ یعنی ایک دوسرے کو بھلی بات سکھائے اور بُرائی سے روک ٹوک کرے۔ ۶) اکابر سے دعا کی درخواست کرتا رہے۔علاجِ عشقِ مجازی (منظوم) دل کو دے کے حسن فانی پر نہ اُجڑا جائے گا حسن کا اُجڑا ہوا منظر نہ دیکھا جائے گا یہ حسیں تجھ کو کبھی آباد کرسکتے نہیں تیرے دل کو جز الم کچھ شاد کرسکتے نہیں عشق صورت ہے عذاب نارِ عاشق کے لیے زندگی کس درجہ ہے پُرخار فاسق کے لیے صورتِ گل ہیں مگر خاروں سے بڑھ کر پُر اَلم صورتاً ان کا کرم عاشق پہ ہے صد ہا ستم اے خدا کشتی مری طوفانِ شہوت سے بچا ان حسینوں کے عذابِ نارِ اُلفت سے بچا چار دن کی چاندنی پر میرؔ مت جانا کبھی آفتابِ حق سے ظلمت میں نہ تم آنا کبھی