کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
حضرت شیخ محی الدین اکبر نے اسی آیت سے استدلال کیا ہے شرفِ تلوین پر۔ تشریح از احقر:ہر تلوین مذموم نہیں، جو تلوین حسن سے قبیح کی طرف ہوتی ہے وہ مذموم ہے،اور جو تلوین حسن سے احسن کی طرف ہو تو وہ احسن ہے، پساِنْتِقَالُ لَوْنٍ مِّنْ لَّوْنٍ اٰخَرَ إِذَا کَانَ مِنَ الْحَسَنِ إِلَی الْقَبِیْحِ فَہُوَ مَذْمُوْمٌ وَ إِذَا کَانَ مِنَ الْحَسَنِ إِلَی الْأَحْسَنِ فَہُوَ مَحْمُوْدٌ شیخ اکبر نے صوفیائے کرام کے اس قول کی اصلاح فرمائی ہے کہ ہر تلوین تمکین سے افضل نہیں، اگر نئی نئی شان ماضی کی شان سے احسن ہو تو وہ افضل اور اشرف ہے۔۴۔دو شخصوں کا ایک ساتھ سلام کرنے کا حکم إِذَا سَلَّمَ الْمُتَلَاقِیَانِ دَفْعَۃً وَّاحِدَۃً یَجِبُ عَلٰی کُلِّ وَاحِدٍ أَنْ یَّرُدَّ عَلٰی صَاحِبِہٖ؎ جب دوآدمی بوقت ملاقات ایک ہی وقت میں ایک دوسرے کو السلام علیکم کہیں تو ہرایک پر جواب وعلیکم السلام واجب ہوجائے گا۔5۔ بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع کا طریقہ جب کوئی نماز بیٹھ کر پڑھے تو رکوع میں کتنا جھکنا چاہیے؟ اس مسئلہ کو نہ جاننے کے سبب اکثر لوگ بالخصوص صاحبِ توند بلاوجہ مشقت اُٹھاتے ہیں اور بہت زیادہ جھکتے ہیں کہ پیٹ دبنے لگتا ہے اور بعضے تو سُرین بھی اُٹھاتے ہیں، حالاں کہ مسئلہ صرف یوں ہے کہ اتنا جھکے کہ سر گھٹنوں کے مقابلے میں آجاوے جو بہت آسان ہے، علمِ صحیح سے آرام اُٹھائیے۔ فَإِنْ رَکَعَ جَالِسًا یَنْبَغِیْ أَنْ یُّحَاذِیَ جَبْہَتَہٗ رُکْبَتَیْہِ لِیَحْصُلَ الرُّکُوْعُ وَلَعَلَّ مُرَادَہٗ اِنْحِنَاءُ الظَّہْرِ عَمَلًا بِالْحَقِیْقَۃِ لَا أَنَّہٗ یُبَالِغُ فِیْہِ حَتّٰی یَکُوْنَ قَرِیْبًا مِّنَ السُّجُوْدِ؎ ------------------------------