کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
سے بخار بھی اُترگیا اور قاری صاحب کی تقریر بھی ہوگئی۔ لہٰذا جب جسمانی بیماریوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایسی دوائیں پیدا کی ہیں تو روحانی بیماریوں کے لیے چند سیکنڈ کے وعظ سے نفع ہوجانا کیا مشکل ہے۔ بالخصوص انبیاء علیہم السلام کے وعظ میں تو عجیب ہی اثر ہوتا ہے ؎ جی اُٹھے مردے تیری آواز سے پھر ذرا مطرب اسی انداز سےبیوی کے متعلق تمام پریشانیوں کا علاج از ارشادات: حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی نوّر اللہ مرقدہٗبیوی کی نااتفاقی کی وجہ سے کلفت اُٹھانا بھی مجاہدہ ہے سوال: ایک شخص نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جناب کی شفقت بزرگانہ پر بھروسہ کرکے کچھ اپنی دردناک حالت عرض کرتا ہوں۔ وہ یہ کہ بدقسمتی سے میرا عقد جس خاتون سے ہوا ہے وہ اور میں دونوں بالکل متضاد طبیعت کے واقع ہوئے ہیں۔ اس میں نہ میں اپنی شریک قسمت کو الزام دیتا ہوں نہ حقیقتاً ان میں کوئی نقص ہے بلکہ میں ہی ایک انوکھی طبیعت کا شخص ہوں۔ اس مختلف الخیالی کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہم دونوں میں بجائے اُنس کے ایک ایسی بیگانگی و وحشت کی دیوار کھڑی ہوگئی ہے کہ جو روز بروز مضبوط ہی ہوتی جاتی ہے۔ ان خانگی پیچیدگیوں نے جو اثر میری زندگی اور کاروبار پر ڈالا ہے اس کا ضبطِ تحریر میں لانا تقریباً ناممکن ہے۔ ایک دائمی افسردگی نے مجھے چاروں طرف سے گھیرلیا ہے اور روز بروز میری زندگی معرض اندیشہ میں ہوتی جاتی ہے۔ میں بچپن سے اپنے مستقبل کو تابناک سمجھتا رہا تھا، مگر میرا مستقبل اب بالکل تیرہ و تار (یعنی تاریکی میں) ہوگیا ہے۔ اس مایوسی اور نااُمیدی کی حالت نے میری دنیا اور دین دونوں کو تباہ