کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
فرمائی ہے کہ بَلِ الطَّبْعُ یَسْرِقُ مِنَ الطَّبْعِ مِنْ حَیْثُ لَا یَدْرِیْ ہٰذَا؎ یعنی طبایع دوسرے طبایع سے اخلاق کو جذب کرلیتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو متحابّین فِی اللہِ ،، مُتَجَالِسِیْنَ فِی اللہِ، مُتَزَاوِرِیْنَ فِی اللہِ، مُتَبَاذِلِیْنَ فِی اللہِ ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور حسب وعدہ ان چار اعمال کو شرفِ قبول عطا فرماکر اپنی محبت کو ہمارے لیے عطا فرمانا فضلاً و احساناً اپنے کرم سے واجب فرمائیں، آمین ثم آمین۔صالحین کی بستی کے برکات احقر کے تین اشعار ؎ دل چاہتا ہے ایسی جگہ میں رہوں جہاں جیتا ہو کوئی درد بھرا دل لیے ہوئے مری زندگی کا حاصل مری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا مجھے کچھ خبر نہیں تھی ترا درد کیا ہے یاربّ ترے عاشقوں سے سیکھا ترے سنگِ در پہ مرناصالحین کی بستی پر اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہوتی ہے محدثِ عظیم ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ، جلد۵، صفحہ۱۹۵ پر ارقام فرماتے ہیں کہ صالحین کی محفل میں دعا مانگنا مستحب ہے۔ فَإِنَّ عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنْزِلُ الرَّحْمَۃُ فَضْلًا عِنْدَ وُجُوْدِہِمْ وَحُضُوْرِہِمْ؎ ------------------------------