کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
فضیلت زیارتِ صالحین (مسلم شریف کی ایک روایت سے) ایک شخص اللہ کے لیے محبت کرتا تھا۔ ایک دن اس کے پاس جارہا تھا کہ ایک فرشتہ اس کے راستے میں ملا جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنا پیغام رساں بناکر بھیجا تھا، اس نے دریافت کیا کہ أَیْنَ تُرِیْدُ؟ کہاں کا ارادہ ہے؟ قَالَ: أُرِیْدُ أَخًا لِیْ فِیْ ہٰذِہِ الْقَرْیَۃِ کہا کہ اس بستی میں میرا اللہ کے لیے ایک محبوب دوست ہے اس سے ملنے جارہا ہوں۔ فرشتے نے پوچھا اور کوئی غرض تو نہیں؟ اس نے کہا کہ نہیں! صرف یہی وجہ ہے کہ میں اس سے اللہ کے لیے محبت رکھتا ہوں۔ اس فرشتے نے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے کہ میں تم کو یہ بشارت دے دوں کہ اللہ تعالیٰ نے تجھے اپنا محبوب بنالیا جیسا کہ تو نے اسے اللہ تعالیٰ کے لیے محبوب بنایا ہوا ہے۔ بِأَنَّ اللہَ قَدْ اَحَبَّکَ کَمَا اَحْبَبْتَہٗ فِیْہِ؎ شرح مرقاۃ:ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ علامہ ابوزکریا محی الدین نووی نے فرمایا کہفِیْہِ فَضْلُ الْمَحَبَّۃِ فِی اللہِ وَإِنَّہَا سَبَبٌ لِّحُبِّ اللہِ وَفَضِیْلَۃِ زِیَارَۃِ الصَّالِحِیْنَ؎ علامہ نووی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اس حدیث سے محبت للّٰہی کی فضیلت اور اس محبت سے جلد محبوب عنداللہ بن جانے کا ثبوت ملتا ہے اور صالحین کی زیارت کی فضیلت کا ثبوت ملتا ہے۔انعامِ خامس … متحابّین فی اللہ کا محشر اور جنت میں ساتھ ہونا متحابّین فی اللہ قیامت کے دن محشر میں اور جنت میں بھی ساتھ رہیں گے: لَوْ أَنَّ عَبْدَیْنِ تَحَابَّا فِی اللہِ عَزَّوَجَلَّ وَاحِدٌ فِی الْمَشْرِقِ وَاٰخَرُ فِی الْمَغْرِبِ لَجَمَعَ اللہُ بَیْنَہُمَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یَقُوْلُ ہٰذَا الَّذِیْ کُنْتَ تُحِبُّہٗ فِیَّ أَیْ لِأَجْلِیْ؎ ------------------------------