کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
خوشی ہے ان کی خوشی ان کا غم مرا غم ہے بہ فیضِ عشق مرے دل کا اب یہ عالَم ہے خلوصِ دل سے پکارے اگر کوئی ان کو ہر ایک نام ہی ان کا پھر اسمِ اعظم ہے ۷) حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ان دونوں آیتوں میں اسمِ اعظم ہے: وَ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِیۡمُ ؎ الٓمَّٓ ۙ﴿۱﴾اللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۙ الۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ؕ﴿۲﴾ ؎ ۸) ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سورۂ حشر کی آخری آیات میں اسمِ اعظم ہے:وَقَدْ قَالُوْا: اٰخِرُ سُوْرَۃِ الْحَشْرِ مُشْتَمِلٌ عَلَی اسْمِ اللہِ الْاَعْظَمِ؎قبولیتِ دعا کی عظیم الشان تدبیر علامہ شامی ابنِ عابدین رحمہ اللہ شامی، جلد۱،صفحہ۳۸۴ (مطبوعہ کوئٹہ، پاکستان) پر تحریر فرماتے ہیں:إِنَّ تَقْدِیْمَ الصَّلَا ۃِ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی الدُّعَاءِ أَقْرَبُ إِلَی الْاِجَابَۃِ لِمَا بَعْدَہَا مِنَ الدُّعَاءِ فَإِنَّ الْکَرِیْمَ لَایَسْتَجِیْبُ بَعْضَ الدُّعَاءِ وَیَرُدُّ بَعْضَہٗ دعا سے پہلے درود شریف پڑھنے سے دعا جلد قبول ہوتی ہے کیوں کہ کریم کی شان سے یہ بعید ہے کہ دعا کے بعض حصہ کو قبول کرلے اور بعض کو رَد کردے۔ الشیخ ابواسحاق الشاطبی فرماتے ہیں کہاَلصَّلَا ۃُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُجَابَۃٌ عَلَی الْقَطْعِ، وَ إِذَا اقْتَرَنَ بِہَا السُّؤَالُ شُفِعَتْ بِفَضْلِ اللہِ تَعَالٰی فِیْہِ فَقُبِلَ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا اللہ تعالیٰ کے ------------------------------