کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
لیے دعا کرنا نہ خلافِ عقل ہے نہ خلافِ نقل۔؎بی بی کا ایک حق جیب خرچ بھی ہے فرمایا کہ بی بی کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اس کو کچھ رقم ایسی بھی دو جس کو وہ اپنے جی آئی خرچ کرسکے، جس کو جیب خرچ کہتے ہیں۔ اس کی تعداد اپنی اور اپنی بیوی کی حیثیت کے موافق ہوسکتی ہے۔ مثلاً روپیہ، دو رپیہ، دس، بیس، پچاس روپے جیسی گنجایش ہو۔؎عورتوں کی اصلاح کا بہترین طریقہ فرمایا کہ عورتوں کی اصلاح خاوند سے بہ نسبت پیر کے زیادہ ہوسکتی ہے۔ عورتوں پر سختی کرنا جواں مردی کے خلاف ہےاور عورتوں کو پردے میں رکھنا عین دلجوئی ہے۔ فرمایا کہ حدیث میں ہے: اَلَا وَاسْتَوْصُوْا بِالنِّسَاءِ خَیْرًا فَإِنَّمَا ھُنَّ عَوَانٌ عِنْدَکُمْ؎ یعنی عورتوں سے اچھا برتاؤ کرو کیوں کہ وہ تمہارے پاس مثل قیدی کے ہیں۔ اور جو شخص کسی کے ہاتھ میں قید ہو اور ہر طرح اس کے بس میں ہو، اس پر سختی کرنا جواں مردی کے خلاف ہے۔ لفظ عوان سے پردہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مقید ہوکر رہنے ہی کا نام تو پردہ ہے۔ نیز پردہ اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ پردہ کا منشاحیا ہے اور حیا عورت کے لیے امر طبعی ہے اور امرطبعی کے خلاف پر کسی کو مجبور کرنا باعثِ اذیت ہے اور اذیت پہنچانا دلجوئی کے خلاف ہے۔ پس عورتوں کو پردہ میں رکھنا ان پر ظلم نہیں بلکہ ------------------------------