کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
معمول علامہ آلوسی:علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: وَہٰذِہِ الْاٰیَۃُ وِرْدُ ہٰذَا الْفَقِیْرِ مُنْذُ سِنِیْنَ وَلِلہِ الْحَمْدُ، فَأَسْأَلُ اللہَ تَعَالٰی أَنْ یُّوَفِّقَ لَنَا الْخَیْرَ بِبَرَکَتِہَا إِنَّہٗ خَیْرُالْمُوَفِّقِیْنَ؎ یہ آیت حَسْبِیَ اللہُ .. الٰخ اس فقیر کے معمولات سے ہے برسوں سے اور اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اور اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں کہ اس آیت کی برکت سے ہم کو خیر کی توفیق بخشیں اور حق تعالیٰ شانہٗ خیرالموفقین ہیں۔ فائدہ: اس وِرد کے بعد دعا بھی کرلے کہ اے اللہ تعالیٰ! بہ برکت بشارتِ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اس آیتِ کریمہ کے وِرد کے وسیلہ سے ہماری دنیا اور آخرت کی تمام فکروں کے لیے آپ کافی ہوجائیے۔خزائنِ احادیث خزانہ نمبر (۱)۲۳؍ سالہ دورِ نبوت کی جامع دعا ایسی جامع دعا جس میں۲۳ سالہ ادعیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں: عَنْ أَبِیْ اُمَامَۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: دَعَا النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِدُعَاءٍ کَثِیْرٍ لَمْ نَحْفَظْ مِنْہُ شَیْئًا قُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللہِ ! دَعَوْتَ بِدُعَاءٍ کَثِیْرٍ لَمْ نَحْفَظْ مِنْہُ شَیْئًا فَقَالَ: أَلَا أَدُلُّکُمْ عَلٰی مَا یَجْمَعُ ذَالِکَ کُلَّہٗ؟ تَقُوْلُ: اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا سَأَلَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا اسْتَعَاذَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَیْکَ الْبَلَاغُ وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ؎ ------------------------------