کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
۸) ذَکَرُوْا ذَاتَہُ الْمُقَدَّسَۃَ عَنْ جَمِیْعِ الْقَبَائِحِ وَأَحَبُّوا التَّقَرُّبَ إِلَیْہِ بِالْمُنَاسَبَۃِ بِالتَّطْہِیْرِ مِنَ الذَّمَائِمِ، اور یاد کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی ذات پاک کو اور محبوب رکھتے ہیں اس کی طرف تقرب کو بذریعہ اخلاقِ ذمیمہ کی طہارت سے۔کما قال الرومی رحمہ اللہ ؎ چوں شدی زیبا بداں زیبارسیذکری فرقہ کا ابطال ذکر کے مفاہیمِ مذکورہ کے پیشِ نظر فرقۂ ذکری کا ابطال ثابت ہوتا ہے کیوں کہ یہ فرقہ اعمالِ ضروریہ کے بغیر صرف ذکر کو نجات کے لیے کافی سمجھتا ہے۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ ارقام فرماتے ہیں: لَیْسَ الْمُرَادُ مُجَرَّدَ ذِکْرِ اسْمِہٖ عَزَّ اسْمُہٗذکرِ مقبول کی علامت ذکرِ مقبول کی علامت یہ ہے کہ معاصی سے استغفار کی توفیق ہوجائے۔ جیسا کہ حق سبحانہٗ وتعالیٰ ذَکَرُوا اللہَ کے بعد ارشاد فرماتے ہیں فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُوْبِہِمْ یعنی اللہ تعالیٰ کی عظمت اور قیامت کے مؤاخذہ کو یاد کرکے وہ گناہ سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور آیندہ کے لیے عزم علی التقویٰ کرتے ہیں۔استغفارِ حقیقی سے کیا مراد ہے؟ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ ارقام فرماتے ہیں: وَلَیْسَ الْمُرَادُ مُجَرَّدَ طَلَبِ الْمَغْفِرَۃِ بَلْ مَعَ التَّوْبَۃِ وَإِلَّا فَطَلَبُ الْمَغْفِرَۃِ مَعَ الْاِصْرَارِ کَالْاِسْتِہْزَاءِ بِالرَّبِّ جَلَّ شَانُہٗ، وَمِنْ ہُنَا قَالَتْ رَابِعَۃُ الْعَدَوِیَّۃُ اسْتِغْفَارُنَا ہٰذَا یَحْتَاجُ إِلَی اسْتِغْفَارٍ؎ ------------------------------