کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
قبر میں صاحبِ علم کے ساتھ۔ ۵) مال حاصل ہوتا ہے مؤمن و کافر دونوں کو لیکن علمِ دین نہیں عطا کیا جاتا مگر مؤمن کو۔ ۶) ساری دنیا کے انسان دینی امور میں اہلِ علم کے محتاج ہوتے ہیں اور اہلِ علم صاحبِ مال کے محتاج نہیں ہوتے۔ ۷) علم آدمی کو قوت دیتا ہے صراطِ مستقیم پر چلنے کے لیے اور مال اس کے برعکس ہے۔مجالسِ علماء کی فضیلت جو شخص علماء کے پاس بیٹھتا ہے اگرچہ وہ ان کے علم کو محفوظ نہ کرسکے سات نعمتیں پھر بھی اس کو حاصل ہوں گی: ۱) طالبِ علموں کی فضیلت۔ ۲) جب تک اس مجلس میں رہے گا گناہوں سےمحفوظ رہے گا۔ ۳) جب اپنے گھر سے طلبِ علم کے لیے نکلے گا تو اس پر رحمت نازل ہوگی۔ ۴) جب حلقۂ علم میں بیٹھے گا تو جو رحمت اہلِ علم پر نازل ہوگی اس میں سے اس کو بھی حصہ ملے گا۔ ۵)جب تک یہ دین کی باتیں سنتا رہے گا کراماً کاتبین اس کے لیے اطاعت لکھتے رہیں گے۔ ۶) اگر کوئی علمی بات نہ سمجھنے سے غمگین ہوگا تو یہ غم اس کے لیے قربِ الٰہی کا وسیلہ بنے گا۔ جیسا کہ حق تعالیٰ نے فرمایا ہے حدیثِ قدسی میں کہ اَنَا عِنْدَ الْمُنْکَسِرَۃِ قُلُوْبُہُمْ لِأَجْلِیْ؎ یعنی میں ٹوٹے ہوئے دلوں سے بہت قریب ہوں۔ ۷) اس عالم کا اعزاز اپنی آنکھوں سے خود دیکھے گا اور اس کے مقابلے میں نافرمانوں کی ذلت دیکھے گا تو فسّاق سے اس کو نفرت ہوگی اور علماء کی طرف میلان ہوگا۔ ------------------------------