کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
لبوں پہ ہے گو ہنسی بھی ہردم اور آنکھ بھی میری تر نہیں ہے مگر جو دل رو رہا ہے پیہم کسی کو اس کی خبر نہیں ہے اور حضرت مولانا محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ اس راز کی کسی کو بھی مطلق خبر نہیں دل رو رہا ہے میرا مگر آنکھ تر نہیں جب میں ہوں ان کے ذکر کی دولت سے مالا مال کیوں غم ہو اپنے پاس جو لعل و گہر نہیں اللہ کے نزدیک دو محبوب قطرے حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ کے نزدیک دو قطروں سے زیادہ کوئی قطرہ پسندیدہ نہیں۔ ایک آنسو کا قطرہ جو اللہ کے خوف سے نکلا ہو۔ دوسرا خون کا وہ قطرہ جو اللہ کے راستے میں گرا ہو۔؎ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ نے اسی روایت کو اس شعر میں بیان فرمایا ہے ؎ کہ برابر می کند شاہِ مجید اشک را در وزن باخونِ شہید حق تعالیٰ گناہ گاروں کے اشکِ ندامت کو اور شہیدوں کے خون کو وزن میں برابر رکھتے ہیں۔ کیا ہی اچھا شعر کسی نے کہا ہے ؎ اس دل پہ خدا کی رحمت ہو جس دل کی یہ حالت ہوتی ہے اک بار خطا ہوجاتی ہے سو بار ندامت ہوتی ہےبے حساب مغفرت کی تدبیر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک مرتبہ سوال کیا کہ یارسول اللہ (صلیاللہ ------------------------------