کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
شکور کی تعریف اور حکایت ِعجیب اللہ تعالیٰ شکور ہیں اور شکور کی تعریف ’’مرقاۃ‘‘ میں یہ ہے کہاَلَّذِیْ یُعْطِی الْاَجْرَ الْجَزِیْلَ عَلَی الْاَمْرِ الْقَلِیْلِجو قلیل عمل پر عظیم جزا عطا فرماوے، اس کو شکور کہتے ہیں۔ حضرت ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے ایک واقعہ لکھا ہے کہ أَنَّ رَجُلًا رُاِ یَ فِی الْمَنَامِ فَقِیْلَ لَہٗ: مَا فَعَلَ اللہُ بِکَ؟ فَقَالَ: حَاسَبَنِیْ فَخِفْتُ کِفَّۃَ حَسَنَاتِیْ، فَوَقَعَتْ فِیْہَا صُرَّۃٌ فَثَقُلَتْ فَقُلْتُ مَا ہٰذَا؟ قَالَ کَفُّ تُرَابٍ اَلْقَیْتَہٗ فِیْ قَبْرِ مُسْلِمٍ؎ ایک شخص کو خواب میں دیکھا گیا، دریافت کیا گیا کہ حق تعالیٰ نے تمہارے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ کہا میرا حساب ہوا، پس میں ڈرگیا کہ نیکیوں کا پلڑا ہلکا تھا، اچانک اس میں مٹی کی تھیلی آگری اور وزن نیکیوں کا بڑھ گیا۔ میں نے عرض کیا کہ یہ تھیلی کہاں سے آگئی؟ ارشاد ہوا کہ یہ وہ مٹی ہے جو تو نے کسی مسلمان کی قبر میں ڈالیتھی۔لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ کا ثواب لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ کا ثواب اور وزن ساتوں آسمان اور زمین سے زیادہ ہونے کا سبب: عَنْ أَبِیْ سَعِیْدِنِ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: قَالَ مُوْسٰی عَلَیْہِ السَّلَا مُ: یَارَبِّ عَلِّمْنِیْ شَیْئًا أَذْکُرُکَ بِہٖ اَوْ اَدْعُوْکَ بِہٖ فَقَالَ: یَامُوْسٰی قُلْ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ ، فَقَالَ: یَارَبِّ کُلُّ عِبَادِکَ یَقُوْلُ ہٰذَا اِنَّمَا اُرِیْدُ شَیْئًا تَخُصُّنِیْ بِہٖ ، قَالَ: یَامُوْسٰی لَوْ اَنَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعَ وَعَامِرَہُنَّ غَیْرِیْ وَالْاَرْضِیْنَ السَّبْعَ وُضِعْنَ فِیْ کِفَّۃٍ وَ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ فِیْ کِفَّۃٍ لَمَالَتْ بِہِنَّ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ ؎ ------------------------------