کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
سوال: لوگوں سے طبیعت میں بڑی وحشت ہوتی ہے،یہ تکبر تو نہیں؟ جواب: نہیں، مگر یہ ضرور ہے کہ جن سے وحشت ہوتی ہے ان کو حقیر نہ سمجھے۔ جیسے مریض کو غذا سے نفرت و وحشت ہوتی ہے مگر اس کو حقیر نہیں سمجھتے۔ ؎کبر کیا ہے؟ کسی بھی کمال میں اپنے آپ کو دوسرے سے اس طرح بڑا سمجھنا کہ اس کو حقیر و ذلیل سمجھے۔کبر کا علاج یہ سمجھنا اگر غیراختیاری ہے تو اس پر ملامت نہیں بشرطیکہ اس کے مقتضا پر عمل نہ ہو۔ یعنی زبان سے اپنی تفضیل دوسرے کی تنقیص نہ کرے۔ دوسرے کے ساتھ برتاؤ تحقیر کا نہ کرے، اور اگر قصداً ایسا سمجھتا ہے یا سمجھتا تو بلا قصد ہے لیکن اس کے مقتضائےمذکور پر بقصد عمل کرتا ہے تو مرتکب کبر کا اورمستحقِ ملامت و عقوبت ہے، اور اگر زبان سے اس کی مدح و ثناء کرے اور برتاؤ میں اس کی تعظیم کرے تو اعون فی العلاج ہے۔؎وسوسۂ کبر کا علاج سوال: اپنا حال بغرضِ اصلاح عرض ہے۔ وہ یہ ہے کہ جن لوگوں کی و ضع خلافِ شریعت ہوتی ہے یا جو خلافِ شرع اُمور میں مصروف ہوتے ہیں ان کی ان باتوں سے دل میں نفرت ہوتی ہے اور بلاضرورت ان سے ابتداسلام و کلام کرنے کو محض حق تعالیٰ کی رضامندی کے خیال سے دل نہیں چاہتا۔ بایں ہمہ اپنے کو ان سے اچھا نہیں سمجھتا اور جو باتیں اپنے اندر موافق شریعت کے پاتا ہے ان کو محض حق تعالیٰ کا فضل و احسان جانتا ہے ------------------------------