کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
تفسیر روح المعانی کے مذکورہ مضامین سے معلوم ہوا کہ کسی کا نَفْس اگر ایک نَفَسْ بھی عصمتِ حق اور رحمتِ حق سے محروم ہوجاوے تو جس سوء میں بھی مبتلا ہوجاوے سب کا خوف ہے۔ (روح المعانی، پارہ: ۱۳، صفحہ: ۲)حسنِ خاتمہ کا نسخہ نمبر ۳ مسواک کرنا ہے۔علامہ شامیابنِ عابدین رحمۃ اللہ علیہ جلد۱، صفحہ۸۴ پر رقم طراز ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: صَلٰوۃٌ بِسِوَاکٍ أَفْضَلُ مِنْ سَبْعِیْنَ صَلٰوۃً بِغَیْرِ سِوَاکٍ؎ مسواک کرنے والے وضو سے جو نماز ادا کی جائے گی اس کا ثواب ستّر گنا ان نمازوں سے زیادہ ہوگا جو بغیر مسواک والے وضو سے پڑھی جاویں گی۔ سنتِ مسواک کی برکت سے موت کے وقت کلمۂ شہادت یاد آجاوے گا۔ وَمِنْ مَنَافِعِہٖ تَذْکِیْرُ الشَّہَادَۃِ عِنْدَ الْمَوْتِ۔ رَزَقَنَا اللہُ تَعَالٰی بِمَنِّہٖ وَکَرَ مِہٖ؎ اور مسواک کی سنت کے منافع سے موت کے وقت کلمۂ شہادت کا یاد آنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نصیب فرماویں احسان و کرم سے، آمین۔ مسواک پکڑنے کا مسنون طریقہ:بحوالہ شامی جلد۱، صفحہ۸۵ بروایت حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہیہ ہے کہ چھنگلیا (چھوٹی انگلی) کو مسواک کے نیچے رکھے اور انگوٹھا مسواک کے اوپری حصے کے نیچے رکھے اور باقی انگلیاں مسواک کے اوپر رکھے۔؎حسنِ خاتمہ کا نسخہ نمبر ۴ ایمانِ موجودہ پر شکر کرنا ہے،یعنی ہر روز موجودہ ایمان پر شکر ادا کرنا، اور وعدہ ہے: ------------------------------