کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
۶۔سجدہ کرنے کا مسنون طریقہ سجدہ کی طرف جانے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کمر کو بالکل سیدھا رکھے، گھٹنے زمین پر رکھنے سے پہلے کمر میں خم نہ آنے پاوے، اگر تھوڑا سا بھی جھکا تو تکرارِ رکوع لازم آوے گا، ضعفاء اور بوڑھے مستثنیٰ ہیں۔قَالَ فی الشَّامِیَّۃِ:وَیَخِرُّ لِلسُّجُوْدِ قَائِمًا مُسْتَوِیًا لَا مُنْحَنِیًا لِئَلَّایَزِیْدَ رُکُوْعًا أُخْرٰی؎۷۔وجوبِ سجدۂ سہو کی ایک صورت جہری نماز میں سرًّا اور سرّی نماز میں جہراً پڑھنا تیس حروف کے برابر یا تیس سے زائد پر سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ پس 29 حروف تک سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا اور 29 حروف الحمد للہ سے الرحمٰن تک ہوتے ہیں، اگر اس کے آگے ایک حرف بھی پڑھ گیا تو سجدۂ سہو واجب ہوگا۔؎۸۔عالم بے عمل بالاجماع جاہل ہے قَالَ قَتَادَۃُ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ:أَجْمَعَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، کُلُّ مَنْ عَصَی اللہَ فَہُوَ جَاہِلٌ؎ حضراتِ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا اجماع ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتا ہے وہ جاہل ہے۔۹۔بیت الخلاء سے نکلنے پر ’’غُفْرَانَکَ‘‘کہنے کی حکمتیں بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد غُفْرَانَکَ یعنی مغفرت طلب کرنے کی ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے دو حکمتیں بیان کی ہیں: ------------------------------