کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
اللہَ تَعَالٰی وَصَفَ الْعُلَمَاءَ فِیْ کِتَابِہٖ بِخَمْسِ مَنَاقِبَقرآنِ پاک میں علماء کے پانچ اوصاف ۱)… اَ لْاِیْمَانُ: وَالرّٰسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِہٖ؎ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: اور جو لوگ علم میں پختہ کار ہیں وہ یوں کہتے ہیں کہ ہم اس پر یقین رکھتے ہیں۔ (بیانُ القرآن) ۲)… اَلتَّوْحِیْدُ وَالشَّہَادَۃُ: شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۙ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الۡعِلۡمِ؎ گواہی دی ہے اللہ تعالیٰ نے اس کی کہ بجز اس کی ذات کے کوئی معبود ہونے کے لائق نہیں ہے اور فرشتوں نے بھی اور اہلِ علم نے بھی۔ ۳)… اَلْبُکَاءُ: وَ یَخِرُّوۡنَ لِلۡاَذۡقَانِ یَبۡکُوۡنَ وَ یَزِیۡدُہُمۡ خُشُوۡعًا؎ (حق تعالیٰ اہلِ علم کے بارے میں فرماتے ہیں) اور ٹھوڑیوں کے بل گرتے ہیں روتے ہوئے اور یہ قرآن ان کا خشوع بڑھا دیتا ہے۔ ۴)… اَلْخُشُوْعُ: اِنَّ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ مِنۡ قَبۡلِہٖۤ اِذَا یُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ یَخِرُّوۡنَ لِلۡاَذۡقَانِ سُجَّدًا ؎ بے شک جن کو قرآن سے قبل علم دیا گیا تھا یہ قرآن جب ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو ٹھوڑیوں کے بَل گر پڑتے ہیں سجدہ میں۔ ------------------------------