کشکول معرفت |
س کتاب ک |
|
مجلسِ ذکر کے فوائد حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب کوئی قوم اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوتی ہے تو ان کو فرشتے گھیرلیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور سکینہ ان پر نازل ہوتا ہے اور ان کا ذکر اللہ تعالیٰ اپنے پاس والوں میں کرتے ہیں۔؎ حَفَّتْہُمُ الْمَلَائِکَۃُ وہ فرشتے ان کو گھیرلیتے ہیں جو اہلِ ذکر کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اس طرح سے ذاکرین کو فرشتوں کی صحبت نصیب ہوجاتی ہے اور اس صحبت کی برکت سے فرشتوں کا ذوقِ طاعت و ذوقِ تسبیح و تحمید اور ذوقِ تقرب الی اللہ اور تقدسِ اخلاقیات ذاکرین کے نفوس میں منتقل ہوسکتا ہے۔ خاکی مخلوق کو نوری مخلوق کی یہ مصاحبت مجلسِ ذکر کا انعامِ عظیم ہے۔ غَشِیَتْہُمُ الرَّحْمَۃُاللہ تعالیٰ کی رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے۔ اس کا عاشقانہ ترجمہ یہ ہے کہ اللہ کی رحمت ذاکرین کو پیار کرلیتی ہے۔جس طرح ماں غلبۂ شفقت و رحمت سے بچے کو گود میں لے کر سینے سے لگاکر دونوں ہاتھوں سے ڈھانپ لیتی ہے جبکہ وہ ایک ہاتھ سے بھی بچے کو پکڑ سکتی ہے لیکن دونوں ہاتھ سے ڈھانپ کر اپنا سر اور گردن جھکاکر بچے کو بالکل ڈھانپ لیتی ہے جو تقاضائے رحمتِ مادر کی سراپا تصویر ہوتی ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ مادراں را مہر من آموختم چوں بود شمعے کہ من افروختم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے دنیا والو! اور ماؤں کی محبت پہ ناز کرنے والو! ماؤں کو محبت کرنا تو میں نے ہی سکھایا ہے، ان کی تمام تر محبت میری ہی مخلوق ہے، ان کے قلب و جگر ------------------------------